آن لائن ترجمے کے لیے بہترین معاوضے والے پلیٹ فارم۔۔؟

ویسے تو کافی ویب سائٹس ہیں جن سے فری لانس متراجم کی حیثیت سے پیسے کمانے کے مواقع ہیں۔ تاہم آن لائن ایسی کمپنیاں بھی ہیں جو دوسرے ممالک سے رابطے میں رہتی ہیں اور جہاں متراجم کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ فری لانس ٹرانسلیٹرز فراہم کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کام اور ملازمت کی تلاش سے متعلق بیشتر ویب سائٹس پر ترجمے کا کچھ نہ کچھ کام ہر وقت موجود رہتا ہے۔

ذیل میں آپ کے لیے کچھ ایسی ویب سائٹس ہیں جہاں متراجم کے لیے اچھے معاوضے کا کام موجود ہے ۔

فری لانس ڈاٹ کم :
https://www.freelancer.com
یہ دنیا کی مقبول ترین اور قابل اعتماد ویب سائٹ ہے فری لانس کا کام کرنے والے کے لیے سب سے اچھی بات تو یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی سے اس ویب سائٹ نے پاکستان میں بھی کام شروع کردیا ہے اور آج یہ ”فری لانسر ڈاٹ پی کے“ کے ڈومین کے ساتھ پاکستانی فری لانسرز کو مواقع فراہم کررہی ہے۔
یہ ویب سائٹ آج تک لاکھوں لوگوں کو کام مہیا کرنے کا ذریعہ بن چکی ہے۔ ا س ویب سائٹ پہ آن لائن رائٹنگ، گرافک ڈیزائننگ، ٹرانسکرپشن اور ترجمے تک کا کام میسر ہے۔ اس ویب سائٹ کی رجسٹریشن بالکل مفت ہے رجسٹریشن کے لیے آپ کو اپنا ای میل ایڈریس اور عام روٹین کی چند ذاتی معلومات فراہم کرنا ہوتی ہیں۔

گرو ڈاٹ کام :
https://www.guru.com
یہ ویب سائٹ بھی فری لانسرز کے لیے انتہائی قابل بھروسہ پلیٹ فارم ہے اس ویب سائٹ پہ دوسرے کاموں کے علاوہ مترجمین کے لئے بھی بہت سے مواقع موجود ہیں۔ جو لوگ نئے ہیں جنہیں کام کے حوالے سے بالکل بھی تجربہ نہیں یہ پلیٹ فارم ان لوگوں کے موزوں ہے۔

پیپل پر آور :
https://www.peopleperhour.com/

یہ ویب سائٹ بھی قابل بھروسہ ہے اس پہ ترجمے کی کیٹگری بھی موجود ہے۔ اس پلیٹ فارم سے آمدنی بھی خاصی مناسب ہے۔ اس ویب سائٹ پہ کام کرنے کے لیے اپنے ای میل کے ساتھ سائن اپ کرنے کے بعد پھر اس پہ اپنا اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے جس کے بعد آپ پھر اس ویب سائٹ سے اپنے لیے کام تلاش کرسکتے ہیں۔

پروزڈاٹ کام:
https://www.proz.com/

ترجمے والی تمام ویب سائٹس میں یہ ویب سائٹ دنیا کی مشہور ترین ویب سائٹس میں سے ایک ہے یہ پلیٹ فارم نئے اور تجربہ کار دونوں کے لیے مفید اور زبردست ہے۔ اس وقت یہاں تین لاکھ سے بھی زیادہ مترجمین موجود ہیں جو دنیا بھر سے اچھا معاوضہ دینے والے کلائنٹس کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے ترجمے کی بیشتر ویب سائٹس آپ سے کسی کارپوریٹ ادارے کی طرح بات کریں گی جبکہ متعدد ویب سائٹس انفرادی طور پر کام کروانے والوں سے رابطہ کرنے میں آپ کی مدد کریں گی۔ یعنی کہ ہر طرح کے حالات کے لیے آپ کو ذہنی طور پر خود ہی تیار رہنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں