اب بغیر موبائل کے واٹس ایپ پر میسجز کریں ۔

سان فرانسسکو: مقبول ترین پیغام رساں ایپ واٹس ایپ نے موبائل فون کے بغیر پیغام رسانی کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپ واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر پر کام کرنا شروع کردیا ہے جس کے تحت صارفین فون کے بغیر واٹس ایپ کو استعمال کرسکیں گے اور اس دوران وہ اپنے دوستوں سے بات چیت بھی کرسکیں گے ۔

اس نئے فیچر کے تحت اگر صارف کے موبائل فون کی بیٹری ختم بھی ہوجائے تب بھی وہ پیغام بھیج سکے گا اور موصول ہونے والے پیغامات تک رسائی ممکن ہوگی۔

واٹس ایپ کے مطابق اب ایک اکاؤنٹ کو صرف ایک ہی ڈیوائس پر نہیں چلایا جاسکے گا بلکہ موبائل، کمپیوٹر، ٹیبلیٹ اوراس کے ساتھ ویب پر بھی استعمال کیا جاسکے گا بیٹا ورژن استعمال کرنے والے تمام صارفین کے لیے اس فیچر کو متعارف کروا دیا گیا ہوا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے اس فیچر کو آزمائشی بنیادوں پر کامیاب ہونے کے بعد اسے عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا اس فیچر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو جوڑا ہے تاکہ صارفین اپنا ڈیٹا محفوظ کرسکیں۔

واٹس ایپ کا مزید کہنا ہے کہ اس فیچر کے بعد واٹس ایپ کے ڈیزائن میں بھی مختلف تبدیلیوں پر کمپنی نے غور کرنا شروع کردیا ے۔

علاوہ ازیں اس فیچر کے تحت صارفین جب چار مختلف ڈیوائس پر ایک ساتھ ہی اپنی واٹس ایپ کو لاگ ان کریں گے ہر ڈیوائس پر انہیں کوڈ اسکین کرنا ہوگا تب لاگ ان ہوگا اس کے ساتھ ہی صارفین جب لاگ آؤٹ کریں گے تو سب ڈیوائس سے لاگ ا ن ختم ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں