امرود کے فوائد آنکھوں کی روشنی کیلئے قدرتی وٹامنز کا خزانہ۔

امرود کے فوائد کی بات کی جائے تو ا س میں کوئی شک نہیں کہ امرود اپنے اندرحیرت انگیز فائدے رکھتا ہے۔ یہ نہ صرف ہمیں بیماریوں سے حفاظت فراہم کرتا ہے بلکہ ہمیں قبض جیسی بیماری سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے لئے بے حد فائدے مند ہے ہم اسے اپنی خوراک کا حصہ بنا کر ان بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
امرود ہمیں کن کن بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں:
امرود وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔یہ بھوک کو بڑھاتا ہے وٹامن سی ہمارے جسم کے عام انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن سی آنکھوں کی روشنی کے لئے بھی اچھا ہے۔ امرود میں فائبر اعلی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ جو ذیابیطس کی نشوونما کوروکتا ہے۔ فائبربلڈ شوگر کی سطح کو تیزی سے کنٹرول کرتا ہے۔ امرود میں اعلیٰ مقدار میں سوڈیم اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر کو متوازن بنانے اور منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ امرود کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے جو دل کی بیماری کی بنیادی وجہ ہے۔ تاہم یہ پھل دل کی صحت کے لئے مفید ہے۔ امرود میں غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے یہ ہمارے ہاضمے کو اچھا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ قبض کو دور کرتا ہے اور ہمارے معدے کے مسائل کو حل کرتا ہے۔ امرود میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے یہ آنکھوں کی روشنی کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف آنکھوں کی روشنی کو بہتر بناتا ہے بلکہ موتیا سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ امرود میں میکنیشیم بھی پایا جاتا ہے جو ہمارے اعصابی نظام اور پٹھوں کے لیے مفید ہے۔ ا س کا مطلب یہ ہے کہ سخت کام یا ورزش کیبعد ایک امرود کا استعمال کرنا چاہیں تاکہ آ پ کے اعصابی نظام کو مدد مل سکے۔
اس میں فولک ایسڈ اور وٹامن بی موجود ہوتا ہے۔ حاملہ خواتین کو یہ کھانے کو کہا جا تاہے۔ یہ بچے کی اعصابی نظام کی نشوونما میں مدد کرتا ہے امرود اینٹی بیکٹریل اور اینٹی سوزش خصوصیات رکھتے ہیں۔ یہ انفیکشن سے لڑتے ہیں جو لوگ امرود کے پتوں کو چباتے ہیں وہ درد سے نجات حاصل کرتے ہیں اس سے سوجن اور مسوڑھوں کو آرام ملتا ہے۔ دوسرے پھلو ں کے مقابلے میں امرود میں وٹامن سی اور آئرن بھرپور مقدار میں پایا جاتاہے۔ یہ وائرل انفیکشن سے بچنے او رنزلہ کھانسی کے لئے مفید ہیں۔ یہ بلغم سے چھٹکارا پانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ وزن میں کمی کے لیے بھی مفید ہے یہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں