انسٹاگرام کیوں خریدا بالآخر فیس بک نے وجہ بتادی۔

دنیا بھر میں روزانہ سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس اضافے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے آئے روز نئے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز متعارف کرائے جارہے ہیں جس کے لیے پہلے سے موجود سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے سروائیو کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے کیونکہ نئے متعارف ہونے والے پلیٹ فارمز میں پہلے سے موجود سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے زیادہ خوبیاں ہوتی ہیں تاکہ وہ لوگوں کی توجہ کا باعث بنیں اور لوگ پرانے پلیٹ فارم کو چھوڑ کر نئے پلیٹ فارم کا رخ کریں۔ فیس بک جس نے ہمیشہ اپنے حریف کو مات دینے کے لیے ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ کو پیچھے رکھا اور آئے روز نئے فیچر اپنے صارفین کی خدمت میں پیش کرتا آرہا ہے تاکہ فیس بک کا تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلبہ رہے۔ مگر دنیا اس وقت حیران ہوئی جب فیس بک نے تصاویر شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”انسٹاگرام“ کو خریدا لوگوں کی حیرانگی کی وجہ یہ تھی کہ فیس بک نے ایک معمولی سی ایپ جس پر صرف فوٹوز شیئر کیے جاتے ہیں آخر اس کو کیوں خریدا؟
جب فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے انسٹا گرام کو خریدا تو انہوں نے ساتھ ہی یہ بتایا کہ مستقبل میں یہ پلیٹ فارم دنیا کا سب سے بڑ اپلیٹ فارم ہوگا۔وقت نے ثابت کیا اور آج انسٹاگرام پر صارفین کی تعداد ایک ارب سے بھی تجاوز کرچکی ہے اور دن بدن مزید بڑھتی جارہی ہے کیونکہ فیس بک نے جب انسٹاگرام کو خریدا تھا تو فیس بک نے انسٹاگرام پر بہت زیادہ کام کیا اور اس میں کافی نئے فیچر متعارف کرائے جو مزید لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنا۔ فیس بک کے ایک سینئر ملازم کا کہنا ہے کہ مارک زکر برگ نے انسٹاگرام کو کمائی کے لیے نہیں خریدا تھا بلکہ اس کو ٹویٹر اور گوگل پلس کے مقابلے کے لیے خریدا تھا اور یہ کام اس وقت ہوا جب گوگل پلس فیس بک کے لیے سر درد بنتا جارہا تھا تو اس وقت فیس بک نے ایک ارب ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کرکے انسٹاگرام کو خریدا تھا۔
آج دنیا بھر میں فیس بک صارفین کی تعداد 845ملین ٹویٹر کی 100ملین اورفیس بک کے سب سے بڑے حریف گوگل پلس 90ملین صارفین کی تعداد کے ساتھ بہت پیچھے رہ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں