انفینکس کا کانسیپٹ فون تیار بیٹری 10منٹ میں مکمل چارج۔

بیجنگ (ٹیکنالوجی ڈیسک) چینی کمپنیاں عرصے سے ایسے بہترین سمارٹ فونز متعارف کرا رہی ہیں جن کی قیمتیں کم ہوتی ہیں جبکہ فیچرز کے لحاظ سے وہ فلیگ شپ ڈیوائسزسے کم نہیں ہوتے۔ اب ایک کمپنی انفینکس نے ایسا کانسیپٹ سمارٹ فون تیار کیا ہے جس کی بیٹری صرف 10منٹ میں صفر سے سو فیصد تک چارج ہوسکتی ہے۔ انفینکس کانسیپٹ فون 2021میں 4000ایم ایچ بیٹری کے ساتھ 160واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فون میں چند دیگر فیچرز جیسے چینجنگ ٹیکنالوجی بھی موجود ہے جو بیک پینل کی رنگت کو بدلتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس فون میں الٹر فلیش چار ج سسٹم 8سی بیٹری پر مشتمل ہے جو 6سی بیٹری کے مقابلے میں اندرونی مزاحمت کو 18فیصد تک کم کرتی ہے۔
خیال رہے کہ سی ریٹ نمبروں سے عندیہ ملتا ہے کہ ایک لیتھم بیٹری کتنی تیزی سے چارج یا ڈس چارج ہوتی ہے۔ کمپنی نے اس مقصد کے لیے سپر چارج پمپ تیار کیا جو یو ایس بی سی سپورٹ سے آنے والے و ولٹیج کو اس وولٹی میں بدلتا ہے جو بیٹری میں جاتا ہے۔ یہ پمپ اس عمل کو 98.6فیصد تک بہتر کرتا ہے جبکہ اس دوران سسٹم کو گرم بھی نہیں ہونے دیتا۔ اس کے لیے فون میں 20ٹمپریچر سنسر دئیے گئے ہیں جن کا کام فون کا درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ سے کم رکھنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں