انڈے کا پراٹھا بنانے کا طریقہ۔

اجزاء: گوندھا ہوا آٹا دو پراٹھوں کا، انڈے دو عدد، پیاز ایک عدد (باریک کترا ہوا)، ہری مرچ تین عدد ( باریک کٹی ہوئی)، ہرا دھنیا دوکھانے کے چمچ، زیرہ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ، سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ، نمک حسب ِ ذائقہ گھی حسب ضرورت۔
ترکیب:
ایک پیالے میں انڈے، پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا، زیرہ پاوڈر، سرخ مرچ اور نمک مکس کرلیں۔ پراٹھا بناکے توے پر ڈالیں پھر پلٹ کے اس کے اوپر والے حصے پر انڈے والا آدھا مکسچر ڈال دیں اور تھوڑا ساگھی ڈال کے اسے پلیٹ دیں۔ دوسری طرف بھی گھی لگا کے پراٹھا تل لیں۔ اسی طرح دوسرا پراٹھا بنا لیں گرم گرم پراٹھا نوش کریں۔
نوٹ: پراٹھا بنانے کے لئے نان اسٹک توا استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں