اپنے چوری شدہ موبائل سے ذاتی معلومات کیسے ڈیلیٹ کریں؟

سلیکان ویلی (مانیٹرنگ نیوز) گوگل اور اسمارٹ فون نے جہاں ایک طرف انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کردی ہیں تو اس نے آپ کی تصاویر، پاسورڈ ز سے لے کر آپ کے دوستوں او ردیگر معلومات کو ایک اکاؤنٹ میں سمو دیا ہے۔ اگر آپ کا موبائل فون، ٹیبلیٹ یا لیپ ٹاپ چوری ہوجائے یا چھن جائے جو کراچی میں تقریباً معمول کی بات ہے۔ اور آپ کی ڈیوائس ان لاک ہوگئی تو پھر چور آپ کے گوگل اکاؤنٹ میں موجود تمام معلومات تک بہ آسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ لیکن اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ گوگل نے چوری ہوجانے یا چھن جانے والی ڈیوائس سے گوگل اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ کار بھی وضع کررکھا ہے

آئیے آپ کو مرحلہ وار یہ سارا طریقہ سمجھاتے ہیں۔!

1۔ اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر کسی بھی برازر سے www.google.comٹائپ کریں۔

2۔ پروفائل آئیکن پر کلک کرکے Manage your Google Accountکا آپشن منتخب کریں۔

3۔ سیکیورٹی ٹیب پر جائیں اور نیچے موجود Your Devicesسیکشن پر جاکر Manage your Google Account آپشن کلک کریں۔

4۔ یہاں آپ کو ان تمام ڈیوائسز کی فہرست مل جائے گی جس پر آپ لاگ ان ہیں۔ جس ڈیوائس سے آپ سائن آوٹ ہونا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں اور سیدھے ہاتھ پر اوپر موجود تین نقطوں پر کلک کریں۔ ایک نیا ڈائلاگ باکس کھل جائے گا جس میں سائن آٹ، فائنڈفون اور ڈونٹ ریککنائز دس ڈیوائس کا آپشن ظاہر ہورہا ہوگا۔
آپ سائن آٹ پر کلک کریں۔

5۔ ایک نیا ڈائیلاگ باکس کھلے گا جس میں تصدیق مانگی جائے گی کیا آپ واقعی سائن آٹ کرنا چاہتے ہیں، سائن آٹ کو دبادیں۔

6۔آخر پہ اب جیسے ہی آپ کی چوری یا چھینی گئی ڈیوائس انٹرنیٹ سے منسلک ہوگی، آپ کا گوگل اکاؤنٹ خوگ بخود ہی ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں