اکاونٹس بند: ٹرمپ کا فیس بک و ٹوئٹر کے مقابلے میں اپنی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ

واشنگٹن: سابق امریکی صدر نے فیس بک اور ٹوئٹر کی جانب سے اکاونٹس بند کرنے کے بعد اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرمپ کے قریبی ساتھی جیسن ملر نے فاکس نیوز کو بتایا کہ سابق صدر نے اپنے نئے پلیٹ فارم سے سوشل میڈیا کی دنیا میں واپس آئیں گے اور یہ اقدام مکمل طور پر گیم چینجر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دو سے تین ماہ کے اندر بریک تھرو ہوگا تاہم انہوں نے مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں