ایلو ویرا جیل میں کیا کیا خوبیاں ہیں ۔

ایلوویرا کے ہر علاقے اور زبان میں مختلف نام ہیں کچھ لوگ اسے کشمیری پیاز کے نام سے پکارتے ہیں تو کچھ کوار گندل البتہ زیادہ تر کوار گندل ہی کہا جاتا ہے۔
ایلوویرا جڑی بوٹی کے بہت سے طبی فائدے ہیں اور اسے ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ مختلف بیماریوں کے لیے بطور دوا بھی استعمال کی جاتی ہے۔ کوار گندل ایک نباتی خزانہ ہے جو وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہے۔ اس میں وٹامن اے سی،وٹامن بی اور پروٹین، امائینو ایسڈز، فولک ایسڈ اور کیلشیم، میگنیشیم، زنگ، آئرن اور کاپر وغیرہ قدرتی طور پر شامل ہوتے ہیں۔ جو ہماری صحت کے لیے مفید ہیں۔ ایلو ویرا قدیم زمانے سے ہی طب و صحت کے حوالے سے مشہور و معروف ہے اور اول روز سے انسان اس کو استعمال کررہے ہیں۔ طبیب اس کو مختلف طریقوں سے علاج اور صحت و تندرستی کے لیے تجویز کرتے رہے ہیں۔ایلو ویرا کو کھانے کے ساتھ ساتھ اس کا رس بھی نکال کر پیا جاتا ہے بظاہر یہ بڑا مشکل کام ہے مگر اس کے بیشمار فوائد ہیں جن میں چند حسب ِ ذیل ہیں۔
کیل اور مہاسوں کو ختم کرنے کا قدرتی فارمولا :
ایلوویرا جیل انسداد سوزش اور جراثیم کش خوبیوں کی حامل ہے علاوہ ازیں اس میں جلد کے لیے غذائی اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ رات کو سوتے وقت اپنے چہرے پر لگا کرسوئے گئیں تو یہ کیل مہاسوں کے علاج میں واضح طورپر مفید اور کارگر ثابت ہوتی ہے۔

جلی ہوئی جلد کا علاج ایلو ویرا جیل سے کریں:
اگر آپ کی جلد جل جائے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت کیونکہ ایلوویرا جیل میں جلی ہوئی جلد کو بحال کرنے کی خصوصیات شامل ہیں۔ ایلو ویرا کو روزانہ جلی ہوئی جلد پر باقاعدگی سے لگائیں یوں آپ کا زخم درست ہوجائے گا۔

خشکی والی جلد کا حل:
ایلوویرا جیل جہاں تمام بیماریوں کے لیے موزوں ہے وہاں خاص طورپر جلد کی خشکی کے لیے بھی مفید ہے۔ جب آپ اس کو باقاعدگی سے استعمال کریں گے تو آپ کی جلد میں نمی آئے گی اور جلد کی خشکی اور اس کا سوکھا پن ختم ہوجائے گا۔

چہرے کے سیاہ دھبوں کا خاتمہ :
جیسا کہ آپ کو بتایا ہے کہ ایلوویرا جیل وٹامن ای سے بھرپور ہے جسے جلد پر لگانے سے جلد پر ٹھنڈا اثر پڑتا ہے۔ ایلوویرا جیل کو آنکھوں کی بیماریوں کے لیے اور ان کے گرد سیاہ حلقوں کے لیے استعمال کریں روزانہ رات کو سونے سے پہلے باقاعدہ استعمال سے آنکھوں کے گرد ساہ حلقوں کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

چنبل اور ایگزیما کا واحد علاج :
کوار گندل جلد میں نمی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ 99فیصد پانی پر مشتمل ہے۔ جلد پر ایگزیما اور چنبل کی صورت میں جو سوکھا پن پیدا ہوتا ہے وہ ختم ہوجاتا ہے۔

چہرے پر جھریوں کا خاتمہ:
عمر بڑھنے کی علامات جیسے چہرے پر جھریاں اور جلد کا لٹک جانا ایلو ویرا جیل کے استعمال سے جلد کی لچک کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر اس کا باقاعدہ استعمال کیا جائے تو چہرے پر جھریاں نہیں پڑتیں اور جلد بھی توانا رہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں