ایل جی نے اپنے سمارٹ فون بزنس کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایل جی نے اپنے سمارٹ فون بزنس کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس طرح ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
ایل جی کسی زمانے میں موبائل فون کی دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک تھی مگر سام سنگ اور چینی کمپنیوں نے اس کی مقبولیت ختم کردی ہے۔

یاد رہے جنوری میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لگ بھگ مسلسل 6سال تک نقصان برداشت کرنے کے بعد ایل جی نے ممکنہ طور پر اپنے اسمارٹ فون بزنس کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں