ایمیزون نے پاکستان کے لیے اہم اعلان کردیا۔

آن لائن شاپنگ کی بڑی بین الاقوامی کمپنیوں میں سے ایک ایمیزون کی جانب سے پاکستان کو آئندہ چند روز میں سیلر لسٹ میں شامل کرلیا جائے گا۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتائے ہوئے کہا کہ آخر کار ہم نے یہ کرلیا ایمیزون آئندہ چند روز میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم گزشتہ برس سے ایمیزون کے ساتھ رابطے میں تھے اور اب یہ ہورہا ہے۔
مشیر تجارت نے کہا کہ یہ ہمارے نوجوانوں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنے اور خواتین انٹرپرینیور کے لئے بہترین موقع ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ای کامرس کے اہم سنگ میل کو دنیا بھر میں کئی افراد کے ٹیم ورک کے ذریعے حاصل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں