ایمیزون پر کیسے کاروبار کریں حکومت نے پاکستانی کمپنیوں کے لیے ہدایات جاری کردی۔

ایمیزون کو سمجھنے اور اس پہ کامیاب ہونے کے لیے باقاعدہ تربیتی پروگرام کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت صنعت

(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزارت صنعت و پیداور کے ادارے ”سمیڈا“ نے پاکستان کی تما م چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو ایمیزون پر اپنا کاروبار کرنے کے لیے اور ایمیزون کو سمجھنے اور اس پہ کامیاب ہونے کے لیے باقاعدہ تربیتی پروگرام کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ ایمیزون پر مصنوعات فروخت کرنے کے قابل بنانے کے لیے پالیسیاں بنا لی ہیں۔ تربیت یافتہ لوگ ایمیزون پر اپنی مصنوعات فروخت کرکے اچھا منافع کما سکیں گے۔

ای کامرس کے ماہرین کے مطابق پاکستانی کمپنیوں کو تربیت لے کر ایمیزون پر کاروبار شروع کرنا چاہیے تربیت کے بغیر کریں گے تو پھر اس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے پاکستان کمپنیاں پوری تیاری کے ساتھ جب ایمیزون پر کاروبار کریں گی تو وہ آسانی سے کاروبار کرسکیں گئیں۔

یاد رہے حال ہی میں ایمیزون نے پاکستانی کمپنیوں کو ایمیزون پر کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات ایمیزون پر فروخت کرسکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں