ایک نئے انداز کا لذید اور مزیدار فروٹ چاٹ تیار کریں۔

اجزاء:
شربت ایک کپ، سیب دو عدد، امرود تین عدد، ناشپاتی (اگر مل جائے) دو عدد، پائن ایپل آدھا کپ، کیلے چھ عدد، انگور آدھا کپ، کریم ایک پیکٹ، چینی حسب ضرورت۔

ترکیب :
ان پھلوں کو چھوٹے چھوٹے کیوبز کی شکل میں کاٹ کر ایک بڑے پیالے میں ڈال دیں ان کے اوپر چینی اور آدھی کریم ڈال کر مکس کریں، جب چینی حل ہوجائے تو باقی بچی ہوئی کریم شامل کرکے اوپر سے شربت ڈال کر ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

فروٹ چاٹ سے افطاری کا لطف اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں