ایک کاروباری شخص کی بنیادی خصوصیات کیا ہوتی ہیں..؟

ہر انسان منفرد عادات، مزاج، طبیعت، رحجان اور خیالات کی وجہ سے ایک علیحدہ شخصیت رکھتا ہے۔ کچھ لوگ میل جول کو بہت پسند کرتے ہیں جبکہ کئی لوگ زیادہ ملنا جلنا پسند نہیں کرتے، اسی طرح کچھ لوگ آزاد منش ہوتے ہیں وہ ملازمت نہیں کرسکتے جبکہ کئی لوگ باہر آنا جانا پسندکرتے ہیں اور اچھی مارکیٹنگ کرسکتے ہیں۔ اس لئے ہر شخص کاروباری یا بزنس مین نہیں ہوسکتا، ایک کامیاب کاروباری شخصیت میں مندرجہ ذیل خصوصیات ہوسکتی ہیں۔

1۔کچھ کرنے کا جذبہ ہونا۔
یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو زندگی میں کچھ کرنا اور نام پیدا کرنا چاہتے ہیں ایسے اگر کاروبار شروع کریں تو کامیابی کا تناسب بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کا معاشرے میں ملنا جلنا قدرے زیادہ ہوتا ہے اور ان کی طبعیت میں ایک طرح کا ارتعاش پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے گھومنے پھرنے کی عادت بھی پائی جاتی ہے۔ ہر کامیاب انسا ن میں کچھ قدریں مشترکہ ہوتی ہیں جن میں ایک اپنے کام یا پیشے سے عشق ہوتا ہے، اگر آپ کا روزگار یا کاروبار آپ کے شوق کے مطابق ہے تو پھر اس میں جدوجہد کرنے کا بھی ایک اپنا مزا ہے جس کیوجہ سے کامیابی کو یقینی بنایاجاسکتا ہے۔

2۔ مارکیٹ، بزنس اور انڈسٹری کی معلومات کا ہونا۔
کامیاب کاروباری شخص کیلئے متعلقہ کاروبار کی معلومات کا ہونا ضروری ہے۔ جس میں ملکی معیشت، مارکیٹ کے اتار چڑھاو، مصنوعات کی لاگت اور قیمت، انڈسٹری میں مقابلے کا لیول،مارکیٹ کے رحجان، خام مال اور پارٹس کے ذرائع، مشینری اور آلات وغیرہ کی فراہمی شامل ہوتی ہیں۔

3۔ نت نئی مصنوعات بنانے کا شوق اور صلاحیت کا ہونا۔
کاروبار چونکہ مصنوعات اور خدمات کی خریدو فروخت کانام ہے اور صارفین نت نئی مصنوعات کو پسند کرتے ہیں اس لئے مصنوعات میں جدت لانا بہت ضروری ہوتا ہے اور بزنس مین کے لیے رحجان، جدید مصنوعات کو سمجھنا بنانا اور اختیار کرنا بہت ضروری ہے۔ جدید کاروباری نظریہ کے مطابق اس شخص کو انٹرپرینیور یا بزنس مین کہا جاسکتا ہے۔ جو نئی مصنوعات کو متعارف کرکے کاروبار کرتا ہے یا کسی نئے طریقے سے مصنوعات کی مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کرتا ہے۔

4۔ نئی مصنوعات کو دیکھ کر اپنی مصنوعات کو اسکے مطابق بنانا۔
اگر آپ جدید مصنوعات نہیں بنا سکتے تو کم از کم مارکیٹ میں کامیاب مصنوعات سے ملتی جلتی مصنوعات بنانے یا کسی سے خریدنے کی صلاحیت ضرور ہونی چاہیئے لیکن کسی مصنوعات کی ہو بہو نقل کرنا غیر قانونی غیر اخلاقی عمل ہوتا ہے۔

5۔ کاروباری سرگرمیوں میں پہل کرنا۔
کاروباری شخص کام شروع کرنے میں پہل کرتا ہے، عملی انسان ہوتا ہے اور رسک لیتا ہے، زیادہ سوچ بچار میں وقت ضائع نہیں کرتا اور لوگوں کو اپنے کاروبار کی دعوت دیتا ہے۔ پاکستان میں ایسے بے شمار لوگ ہیں جو کسی مارکیٹ یا علاقے میں اپنا کاروبار سیٹ اپ کرکے بیٹھ جاتے ہیں اور لوگوں کو اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ کے ذریعے دعوت نہیں دیتے، ایسے کاروبار کامیابی کا تناسب زیادہ نہیں ہوتا ۔ اس لئے اپنے کاروبار کی مصنوعات اور خدمات کو فروخت کرنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیئے تاکہ زیادہ سے زیادہ بزنس حاصل کیا جاسکے۔

6- مارکیٹ میں مقامی مصنوعات کی طلب میں اضافہ اور نئے کاروبار کے مواقع۔
ملک میں کاروبار کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ مقامی مصنوعات کی بڑے پیمانے پر طلب موجود ہو یا طلب پیدا کی جا سکے، کیونکہ کاروبار کی کامیابی میں مصنوعات کی طلب و رسد کا بنیادی کردار ہوتا ہے اور ملکی مصنوعات کی طلب بڑھانے کے لئے حکومت بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہے لیکن اس کی اکثریت غریب افراد پر مشتمل ہے، حکومت مختلف اقدامات سے غریب اور متوسط طبقے کی قوت خرید بڑھا کر ملک میں مقامی طور پر تیار ہونے والی مصنوعات کی ڈیمانڈ میں زبردست اضافہ کرکے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے سکتی ہے۔
حکومتی اداروں کی سطح مندرجہ ذیل اقدامات سے اٹھانے سے ملک میں مصنوعات کی ڈیمانڈ میں زبردست اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں