بال رنگنے کے نقصانات۔

بالوں کی سفیدی کو چھپانے کے لیے انہیں سیاہ کرنا تو چلیں مجبوری ٹھہری مگر فیشن کی خاطر بالوں کو ڈائی کرکے انہیں نقصان پہنچانے کے لیے کس کا دل مانتا ہے۔ کوئی بھی جوانی میں اپنے بالوں سے محرومی کو پسندنہیں کرتا، خاص طور پر خواتین۔ بالوں کو کلر کرنے سے بالوں کا تیز رفتاری سے گرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ ہئیر کلرز میں کیمیکلز کی موجودگی ہوتی ہے جو بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بال کمزور ہوکر ٹوٹنے لگتے ہیں۔ طویل المعیاد بنیادوں پر اس وجہ سے گنج پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ کیمیکلز جلد کی الرجی کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کاباعث بھی بن سکتے ہیں۔ اکثر ہئیر کلر استعمال کرنے کے نتیجے میں متعدد خواتین کو روکھے اور خشک بالوں کے مسلے کا سامنا ہوتا ہے۔ اس لیے خود کو ہیئر کلر سے دور رکھیں یا اس کا بہت کم استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں