بٹ کوائن کے بارے میں بل گیٹس کی رائے بھی آگئی۔

دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور ایلون مسک کے مقابلے میں وہ اس جدت کے حامی نہیں۔
بل گیٹس کاکہنا ہے کہ جس طرح آج دنیا میں کرپٹو کرنسی کام کرتی ہے اس سے مخصوص مجرمانہ سرگرمیوں کا موقع ملتا ہے اور بہتر ہے کہ اس سے نجات حاصل کرلی جائے۔
مجھے ممکنہ طور پر حیاتیاتی ہتھیاروں کے بارے میں کہنا چاہیے وہ بہت بڑی چیز ہے ہمیں اس قسم کی ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں ہے میرے پاس بٹ کوائن نہیں ہے اور اس حوالے سے میرا نکتہ نظر غیر جانبدارانہ ہے بٹ کوائن اوپر اور نیچے جاسکتے ہیں کیونکہ اس کا انحصار کرنسی کے حوالے سے لوگوں کے خیالات پر ہے،اور میں پیششگوئی نہیں کرسکتا کہ یہ کس طرح پیشرفت کرے گی۔
گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے رقم کو ڈیجیٹل فارم میں منتقل کرنے پر کام کیا جارہاہے، کیونکہ اس سے ترقی پذیر ممالک میں اخراجات کو کم کیا جاسکتا ہے، مگر ایسا عملی وجوہات کی وجہ سے کیا جائے گا اس سے ہم ٹرانزیکشنز کو ریورس بھی کرسکیں گے، آپ کو معلوم ہوسکے گا کہ فنڈر کے ساتھ کیا ہورہا ہے یہ ٹیکس سے بچنے یا غیر قانونی سرگرمی نہیں۔
ماضی میں بھی بل گیٹس کہہ چکے ہیں کہ بائیو ٹیررازم ایک بڑا خطرہ ہے اور انسانیت کے لیے بہت بڑا سانحہ ثابت ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں