بکرے کے گوشت سے سموسے تیار کریں۔

فاسٹ فوڈ میں سموسہ ایک مشہور پاکستانی سنیک ہے، ایک ادارہ نیشنل جیو گرافکس جس نے حال ہی میں سموسے کا ذکر کیا ہے مگر انہوں نے مختلف انداز میں سموسے کے متعلق بتایا ہے اور بتایا کہ سموسے کی شہرت کہاں کہاں تک پھیل چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ سموسہ آخر ایجاد کس نے کیا اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ سموسے کو ہم نے ایجاد نہیں کیا یہ غذا وسطی ایشیاء اور مشرق و سطی کے ممالک سے تعلق رکھنے والے کچھ مشہور و معروف باورچی اس کو اس خطے میں لے کر آئے۔ اور کچھ ہی عرصے کے بعد سلطنت دہلی کی مقبول ترین غذاوں میں سموسے نے بھی اپنا اچھا خاصہ مقام بنا لیا اور اس سلطنت کی مشہور غذاوں میں سموسے کو بھی اہمیت دی جانے لگی۔ سموسے کو ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں بناتا ہے ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس کو دوسروں سے الگ اور لذید بنائے کچھ لوگ اس کے پیٹ میں آلو کی بھیجیا ڈال کر اس کو بناتے ہیں کچھ لوگ سبزی کی بھیجیا بنا کر ا س کے پیٹ میں ڈال کر بناتے ہیں۔
مگر سب سے لذیذ اور صحت بخش تو یہ ہے کہ اس کے پیٹ میں بکرے کے گوشت کا قیمہ بنا کر بھون کر ڈالا جائے پھر ٹیسٹ چیک کیا جائے کہ سموسہ کس لذت کا بنا ہے، آلو زیادہ تر پروٹین والی غذا نہیں ہیں ا سی وجہ سے سموسے کھانے سے اکثر لوگ بیمار بھی پڑ جاتے ہیں کیونکہ جلے سڑے اور تھرڈ کلاس آلو اس میں استعمال ہوئے ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس آپ اچھے ٹیسٹ اور بیماری سے بچنے کے لیے سموسے کے پیٹ میں بکرے کا قیمہ بھرائی کرکے بنائیں ذائقہ اور صحت دونوں ساتھ ساتھ انجوائے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں