بے اولاد جوڑوں کے لیے بے بی فیکٹری بچے کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

بچے کی قیمت 85لاکھ سے زاہد خواہش مند حضرات کو اپنا بانچھ پن میڈیکل سرٹیفکیٹ دیکھانا ہوگا۔ رپورٹ

یوکرین کو کمرشل سرو گیسی صنعت کی مقبولیت کے سبب بے بی فیکٹری بھی کہا جاتا ہے۔ یوکرین دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں کمرشل طو ر پر سرو گیسی کی اجازت ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس ملک میں سرو گیسی کی صنعت عروج حاصل کرچکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ یوکرین میں ہر سال 2500سے 3000بچے سرو گیسی کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں جب کہ ان بچوں کے والدین میں سے تقریباًایک تہائی چینی والدین ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت اور تھائی لینڈ کی جانب سے کمرشل سرو گیسی کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد یوکرین کی سرو گیسی صنعت کو غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سرو گیسی مارکیٹ کا تخمینہ اب 5بلین یورو ہوگیا ہے۔ معاہدے کے مطابق بچے کے خواہش مند والدین سے عام طور پر شادی اور بانچھ پن کی تشخیص کا ثبوت مانگا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین میں سرو گیسی کی قیمت 25ہزار سے 70ہزار یورو (46لاکھ سے ایک کروڑ 30لاکھ) کے درمیان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں