تاریخ میں پہلی با رملک میں آئی ٹی کی برآمدات میں حیران کن اضافہ۔

ملک میں آئی ٹی کی پہلی بار 1.5بلین ڈالر سے زاہد کی برآمدات۔
پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اس صنعت نے مارچ میں پہلی بار ڈیڈھ بیلن ڈالر کی برآمدات کرلی، آئی ٹی کو اس سے قبل 213ملین ڈالر کی سب سے زیادہ برآمدی ترسیلات موصول ہوچکی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 21-2020کے پہلے نو ماہ کے دوران آئی ٹی سے چلنے والی سروسز میں 1.512ار ب ڈالر کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان آئی ٹی انڈسٹری نے بھارت کی بدترین متاثرہ مارکیٹ کا سرمایہ لگا یا جو آئی ٹی سروس کا ایک اہم برآمد کنندہ بھی ہے۔ لیکن کووڈ 19وجہ سے عالمی صنعت نے پاکستان ماہرین کو ترجیح دی۔
پاکستان سافٹ وئیر ہاوسز کی امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین اور خلیجی ممالک ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔ اگر آئی ٹی کے شعبے میں رکاوٹوں کو کم سے کم کرتے ہوئے سافٹ وئیر ہاوسز،حکومت اور متعلقہ حکام سمیت اسٹیک ہولڈرز بہترین منصوبہ تیا ر کریں تو ملک آئندہ مالی سال میں برآمدات کو 2ارب ڈالر سے بڑھا کر 3سے 3.5ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں