توکلنا کا نیا ورژن: اب موبائل نمبر کا اندراج موبائل ایپ میں ہوگا۔

توکلنا انتظامیہ نے ایپ کا نیا ورژن جاری کردیا ہے جس میں مزید نئی سہولتوں کے علاوہ ابشر میں موبائل نمبر کے اندراج کی ضرورت نہیں۔
توکلنا کے نئے ورژن کے مطابق کوئی بھی شخص اپنے ماتحتوں کے علاوہ کسی بھی دوسرے شخص کے نمبر اندراج کرا سکتا ہے۔ اب آپ کو موبائل کے اندراج کے لیے ابشر جانے کی ضرورت نہیں، توکلنا میں ہی موبائل نمبر کے اندراج کی سہولت دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ”ایپ“ میں عدالت سے وابستہ معاملات بھی معلوم کیے جاسکتے ہیں۔
انتظامیہ نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ توکلنا کی تمام خدمات سمیت نئی خدمات سے مستفید ہونے کے لیے ایپ کو اپ ڈیٹ کیا جائے۔

یاد رہے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلیجنس اتھارٹی ”سدایا“ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی کوششوں کی حمایت میں ”توکلنا ایپلیکیشن“ کو لانچ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں