جعلی فیس بک اکاونٹس کے حوالے سے اہم خبر۔

فیس بک نے ایک ارب 3کروڑ جعلی اکاونٹ ڈیلیٹ کردئیے
جعلی اکاونٹس کے ذریعے تقریباً 35ہزار افراد گمراہ کن معلومات پھیلار ہے تھے۔ کمپنی نے کرونا ویکسین سے متعلق ایک کروڑ 20لاکھ مواد بھی ڈیلیٹ کردیا۔
کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے 3ماہ کے دوران ایک ارب 3کروڑ جعلی اکاونٹ ڈیلیٹ کر دئیے۔ حال ہی میں ایک بلاگ پوسٹ میں فیس بک نے بتایا کہ انتظامیہ نے گزشتہ برس اکتوبر سے دسمبر تک ایک ارب 3کروڑ جعلی اکاونٹس ڈیلیٹ کئے ہیں جن کے ذریعے تقریباً 35ہزار افراد گمراہ گن معلومات پھیلا رہے تھے فیس بک کے مطابق کمپنی نے کرونا او ر ویکسین سے متلق ایک کروڑ 20لاکھ مواد بھی ڈیلیٹ کیا ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس اور ریکسین سے متلق جھوٹے دعوے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنے ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل یوٹیوب بھی گزشتہ 5ماہ کے دوران ویکسین سے متعلق 30ہزار گمراہ کن مواد پھیلانے والی ویڈیو ز کو ڈیلیٹ کرچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں