حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی،اگلے سال پاکستان موبائل ایکسپورٹ کرنے والے ممالک میں شامل ہوگا۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ 2022 تک پاکستان موبائل فون ایکسپورٹر بن جائیگاوسطی ایشیا میں ایک بہت بڑی مارکیٹ بن رہی ہے مشیر تجارت نے کہا کہ دھاگے کی درآمد پر 5فیصد ڈیوٹی ختم کرانے کی سمری وزیراعظم کو بھجواؤں گا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کو اب نئی جدت کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اترنا ہوگا وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صنعتکاروں کو اب اس مارکیٹ تک لے کر جانا چاہتے ہیں جہا ں وہ پہلے کبھی نہیں تھے انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے صنعتکار نئی مارکیٹیں تلاش کریں حکومت بھرپورساتھ دے گی انہوں نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی متبہ صنعتوں کے خام پر مال پر درآمدی ڈیوٹی ختم کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں