حکومت کا ایک صوبے میں پائلٹ کرپٹو کرنسی مائننگ فارمز لگانے کا فیصلہ۔

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے بڑھتی ہوئی عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے دو پن بجلی سے چلنے والے پائلٹ مائننگ فارمز لگانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
ٹیکجن کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کرپٹو کرنسیز مرکزیت حاصل کررہی ہے اور بٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ سطح کو چھورہی ہے کیونکہ سرمایہ کاروں جیسے ایلون مسک نے اس میں فنڈز ڈالے ہیں جبکہ امریکہ کے پہلے بڑے بینک مورگن اسٹین لے نے اپنے دولت رکھنے والے کلائنٹس کو بٹ کوائن فنڈز تک رسائی کی پیش کش کی ہے۔
خیال رہے کہ کرپٹو مائننگ فارمز میں کمپیوٹر ڈیٹا سینٹرزمیں بڑی سرمایہ کاری شامل ہوتی ہے جس کے لیے بڑی پیمانے پر بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔
پاکستان کی جانب سے نئی کرپٹو پالیسی بنانے کے لیے ایک وفاقی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ لوگ ہم سے پہلے ہی سرمایہ کاری کے لئے رابطہ کررہے ہیں اور ہم ان سے چاہتے ہیں کہ وہ کے پی کے آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں