خبردار: آپ کا واٹس ایپ اکاونٹ کوئی بھی بند کروا سکتا ہے۔

واٹس ایپ سے متعلق تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ کوئی بھی ایسا شخص جس کے پاس آپ کا واٹس ایپ نمبر موجود ہو وہ آپ کا اکاونٹ مکمل طور پربندکروا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی اس نئی خامی کو استعمال میں لانے کے لیے ہیکر ز دو مختلف ویکٹرز کا استعمال کرتا ہے، نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ انسٹال کرنے کے بعد چیٹ سروس فعا ل کرنے کے لئے ہیکر آ پ کا نمبر ڈالتا ہے تاہم ٹو فیکٹر اتھینٹیکیشن سسٹم کے سبب وہ اس کی تصدیق نہیں کر پاتا۔
ہیکرجب متعدد مرتبہ لاگ ان ہونے کی کوشش کرتا ہے مگر لگاتار ناکام رہتا ہے 6ہندسوں کا کوڈ صارف موصول نہیں ہوتا لیکن دوسری طرف صارف کا لاگ ان اگلے 12گھنٹے کے لئے بند کردیا ہوجاتا ہے۔
صارف کا اکاونٹ بند کیے جانے کے بعد ہیکر ای میل ایڈریس سے واٹس انتظامیہ کو مطلع کرتے ہوئے صارف کا نمبر اپنا ہونے کا دعویٰ کرسکتا ہے اور کہہ سکتا ہے کہ آپ کا فون گم گیا ہے یا پھر چوری ہوگیا ہے لہذا اکاونٹ کو غیر فعال کرنے کی ضرورت ہے۔
واٹس ایپ ا نتظامیہ ای میل ریپلائی کے ذریعے تصدیق کیے جانے کے بعد صارف کا اکاونٹ معطل کرسکتی ہے جب کہ ہیکر اس عمل کو دوبارہ یقینی بنائے گا تاکہ مکمل طور پر آپ کا اکاونٹ غیر فعال کروایا جاسکے۔
واٹس ایپ انتظامیہ اس مسلے کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن فی الحال اس مسلہ کا کوئی حل موجود نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں