دس ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا سعودی حکومت نے خبردار کردیا۔

بلااجازت حج مقامات پرجاتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ سعودی وزارت داخلہ

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ مسجد الحرام اور اطراف کے مقامات اور مشاعر مقدسہ (منٰی، مزدلفہ، عرفات) میں بغیر اجازت جانے والوں کو پکڑے جانے پر جرمانہ ہوگا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ اس سال سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ملازمین کے حج پر جانے کے لیے مجاذ حکام سے اجازت نامہ لینا ہوگا ورنہ پکڑے جانے پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ اس پابندی کا اطلاق 5جولائی سے 23جولائی تک نافذ العمل ہوگا۔ سعودی وزارت داخلہ نے کہاکہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیو ں سمیت سعودی شہریوں پر بھی اس قانون کا اطلاق ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں