دنیا کا حیرت انگیز ماوس خصوصیات جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے ۔

کمپیوٹر کی ایجاد کے فوراً بعد ہی اسے کنٹرول کرنے کے لئے ’ماوس‘نامی ڈیوائس متعارف کروا دی گئی تھی۔ چوہے کی طرح کے ڈیزائن کی وجہ سے اسے ”ماوس“ کا نام دیا گیا،لیکن جو ماوس آپ کو تصویر میں دکھائی دے رہا ہے وہ کسی بھی زاویے سے چوہے سے مشابہت نہیں رکھتا بلکہ اسے صارف کے آرام کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لاجیٹک کمپنی کے تیار کردہ اس ماوس کا نام ”ایم ایکس ورٹیکل“ ہے جس کے حوالے سے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا جدید ترین ماوس ہے جو اینڈ رائیڈ، مائیکروسافٹ اور آئی او ایس اور دیگر مختلف آپریٹنگ سسٹمز کے حامل کمپیوٹر اور ڈسپلے ڈیوائسز کے ساتھ منسلک ہوسکتاہے۔ چارجنگ کے لئے ماوس میں جدید ترین چارجنگ پورٹ یو ایس بی۔۔سی بھی نصب کی گئی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک مرتبہ چارج ہوجانے کے بعد اسے 4ماہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس ماوس کے دلکش و آرام دہ ڈیزائن اور لانگ لاسٹنگ بیٹری لائف کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر اسے کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو کنٹرول کرنے کے لئے اس میں حاصل روایتی طورپر سکرال کرنے کے لئے ایک عدد ’وہیل‘ کسی آپشن کو منتخب کرنے اور کرسر کو حرکت دینے کے لئے ایک عد د بٹن اور کانٹیسکٹ مینو نکالنے کے لئے دائیاں جانب ایک بٹن دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں