دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ”کے ٹو“ پر انٹرنیٹ سروس کا آغاز انٹرنیٹ سائیڈ کو کس کا نام دیا گیا۔؟

(ویب ڈیسک)تفصیلات کے مطابق کے ٹو بیس کیمپ پر واقع ایریا کنکورڈیا میں 4جی بیس ٹرانسیوراسٹیشن نصب کردیا گیا ہے انٹرنیٹ کی تنصیب سے کوہ پیماو ں اور ٹریکنگ گروپوں کو اپنے پیاروں سے رابطے میں رہنے کے علاوہ ہنگامی صورتحال سے بھی آگاہ کرسکیں گے اس انٹرنیٹ سروس کو معروف پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کا نام دیا گیا ہے۔ وزیر سیاحت گلگت بلتستان راجا ناصر علی خان کا کہنا ہے کہ ہم نے کیو او ایس کو ہم نے بڑے عرصے سے درخواست کررکھی تھی کہ ہمارے وہ ایرے جہاں پر انٹرنیٹ سروس کا فقدان ہے وہاں پر انٹرنیٹ سائیڈکا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہاں کہ کے ٹو بیس کے علاوہ گلگت بلتستان کے وہ تمام علاقے جو 4جی سروس سے محروم ہیں وہاں جلد 4جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہاں کہ ہماری کوشش ہے کہ آنے والے تمام لوگ جو گلگت بلتستان کی سیاحت کے لیے آتے ہیں انہیں جدید دور کی وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو اس سے پہلے یہاں پر نہیں تھیں علاوہ ازیں سکردو میں ائیر پورٹ کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا تاکہ غیر ملکی ٹوررسٹ ڈائریکٹ سکردو میں آئیں انہیں پہلے لاہور یا اسلام آباد نہ اترنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں