دوسرا ٹیسٹ حسن علی کی 5 وکٹیں، جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقی ٹیم نے 106 رنز 4 کھلاڑیوں کے آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو 114 کے مجموعی اسکور پر اس کی پانچویں وکٹ گرگئی۔

جس کے بعد وی آن مڈلد نے ٹیمبا باووما نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور 50 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم یہ شراکت دار 164 رنز کے مجموعی اسکور پر اس وقت ٹوٹ گئی جب مڈلر 33 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

164 پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد افریقی ٹیم کے کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 186 کے اسکور پر افریقی ٹیم کا ساتواں کھلاڑی پویلین لوٹ گیا۔

یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں