رمضان کے دوران جسم میں پانی کی کمی سے کیسے بچیں۔؟

پانی کی کمی کی سب سے عام علامت پیاس کا احساس ہے۔ اگر آپ کو پانی یا دیگر مشروبات پینے کی خواہش محسوس ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ پہلے سے پانی کی کمی کا شکار ہیں۔ ظاہر ہے کہ رمضان میں روزہ کے دوران گرمی کے لمبے اور شدید دن میں خود کو ہائیڈریٹ رکھنا آسان نہیں ہے۔ خاص طور پر اگر آپ رمضان کے دن پاکستان میں گزارتے ہیں تو گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے مسلسل پیا س کے خلاف لڑائی کسی جنگ سے کم نہیں ہوتی ہے۔
ذیل میں دی گئی ٹپس پر عمل کرنے سے اس گرم موسم میں آپ کی پانی کی ضرورت تو کم نہیں ہوگی لیکن اتنا ضرور ہے کہ ان کی استعمال سے دن بھر آپ کوپانی کی کمی نہیں ہوگی۔ کوشش کریں کہ رمضان کے دوران سحری و افطاری میں ان عادات کو اپنا معمول بنائیں تاکہ آپ دن بھر ہائیڈریٹ رہ سکیں۔

پانی زیادہ پئیں :
یہ سب سے اہم اور واضح ہے۔ ظاہر ہے کہ سحری کے دوران سارا پانی نہیں پیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ یہ عمل آپ کو پانی کی کمی سے بچانے کے بجائے آپ کو بھاری پن کا احساس دلاتا ہے۔ روزہ میں پانی کی کمی سے بچنے کے لئے رات سے وقفے قفے سے پانی پینا شروع کریں۔
موسم کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہر گھنٹے بعد ایک دو گلاس پانی پئیں فزی ڈرنک، کولا مشروبات اور اشتہاری پھلوں کے جوس سے گریز کریں۔ ان میں موجود چینی کی اعلیٰ مقدار آپ کو صرف پیاس کا احساس دلائے گی روزہ کے دوران ہونے والی کمی کو باقی گھنٹوں میں کھا پی کر پورا کریں۔

درست کپڑوں کا انتخاب :
جسم کے درجہ حرات کو کم اور اضافی پسینہ سے بچنے کے لیے یہ بہترین خیال ہے اس موسم میں صحیح کپڑوں کا انتخاب کرن کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ کپڑوں کے انتخاب میں رنگ، فیبرک اور تہوں کا خیال رکھیں۔ موٹے اور ایک سے زیادہ تہہ والے کپڑوں سے گریز کریں اور رنگوں کے انتخاب میں احتیاط ضرور برتیں۔

ٹھنڈے پانی سے نہائیں :
رمضان کے اصولوں کے مطابق روزہ کے دوران نہانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ رمضان کے گرم دنوں میں خود کو ٹھنڈا رکھنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ اس سے آپ خود کا تازہ دم محسوس کریں گے۔

ورزش کے اوقات کا تعین :
اس کا انحصار روزمرہ کی روٹین پر ہے۔ ایک ماہر کا مشورہ ہے کہ افطار سے پہلے واک یا ہلکی چہل قدمی کریں۔ اس کے علاوہ افطار کے بعد مشکل ورزش بھی کرسکتے ہیں۔ ایک اور ماہر کے مطابق ورزش افطار کے بعد خاص طو پر سحری سے کچھ پہلے کی جائے۔ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل آپ کا فیصلہ ہے کہ آپ کے لیے کون سا وقت بہتر ہے۔ تیس سے چالیس منٹ کی ورزش کریں۔ کیلوریز کو جلانے کے لیے واک یا سائیکلنگ کریں اور جسم کو بنانے کے لیے میٹ ایکسر سائز یا پش اپ کر سکتے ہیں۔ افطار اور سحر کے درمیان زیادہ مقدا ر میں پانی پئیں۔ الیکٹر لائٹ کی مقدار کو بڑھانے کے لئے ناریل کا پانی یا سمندر ی نمک کے ساتھ پئیں۔ جو دل نروز اور پٹھوں کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں