زوم ایپ نے ویڈیو کالز بیک گروانڈ کے نئے فیچر متعارف کرا دئیے۔

مقبول ویڈیو کانفرنسنگ ایپ زوم نے ایک نیا فیچر ایمر یسوویو متعارف کرایا ہے جس کا مقصد ویڈیو بیک گراونڈ کو بہتر بنانا ہے۔
یہ ورچوئل ویڈیو بیک گراونڈ فیچر ویڈوی کالز کو بالکل ایسا بنا دیتا ہے جیسے کسی دفتر میں میٹنگ ہورہی ہو یا کم از کم ایسا احساس ضرور دلاتا ہے۔
زوم کی جانب سے اس فیچر کا اعلان گزشتہ سال ایک کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا مگر یہ اب جاکر اس ایپ کو استعمال کرنے والے مفت اور پرو اکاونٹس کو دستیاب ہوا ہے۔
اس فیچر میں 25افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے اور اس میں کمپنی کی توجہ حقیقی نظر آنے والی لوکیشن دکھانے پر مرکوز نظر آتی ہے۔یعنی فلیگ بیک گراونڈ کی بجائے میٹنگ ہوسٹس ا س فیچر کو اسی مینیو میں ان ایبل کرسکتے ہیں جہاں اسپیکر ویو اور گیلری ویو موجود ہوتے ہیں
ان ایبل کرنے پر کال کا حصہ بننے والے افراد خود کار طور پر بلٹ ان ورچوئل سینز جیسے کسی بورڈ روم یا آڈیٹوریم میں نظر آنے لگتے ہیں۔
زوم نے بتایا ہے کہ ہوسٹس شرکا کو ری سائز ہی کرسکتے ہیں اور انہیں منظر میں کہیں بھی منتقل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں