سام سنگ کی جانب سے 200میگا پکسل کیمرا سنسر پر کام جاری۔

سام سنگ پہلی کمپنی تھی جس نے 108میگا پکسل کیمرہ سینسر تیار کیا تھا اور اسے شیاؤمی نے اپنے فون میں سب سے پہلے استعمال کیا تھا۔ اب سام سنگ کی جانب سے 200میگا پکسل کیمرہ سنسر پر کام کیا جارہا ہے اور شیاؤمی ہی اسے ممکنہ طور پر سب سے پہلے اپنے فون میں استعمال کرے گی۔ سام سنگ کے اس نئے سینسر میں 192میگا پکسل ریزولوشن موجو دہوگا اور 16ان 1بیننگ سپورٹ موجود ہوگی۔ یہ سینسر 4ایکس زوم سپورٹ فراہم کرے گا اور ایک سے 4ایکس ہائی کوالٹی زوم صارفین استعمال کر سکیں گے تاہم اس سینسر کو استعمال کرنے کے لیے طاقتور پراسیسر کی ضرورت ہوگی یعنی اسنیپ ڈراگون 895جو اس وقت کے سب سے طاقتور پراسیسر 888کی جگہ لے گا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ شیامی کی کونسی سیریز کا فون ہوگا۔ اس کمپنی نے اپنا پہلا 108میگا پکسل کیمرا فون فی مکس الفاظ نامی کانسیپٹ فون میں پیش کیا تھا اور عام صارفین کے لیے یہ کیمرا می سی سی 9پرو میں دیا گیا تھا جو دنیا بھر میں می نوٹ 10پرو کے نام سے متعارف ہوا۔ مگر وہ مڈرینج اسمارٹ فون تھا جس میں اسنیپ ڈراگون 700سیریز پرایسسر دیا گیا تھا۔ اب فون جو بھی ہو وہ رواں سال کے آخر یا جنوری میں کے شروع میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں