سبزی پلاو کیسے تیارکریں۔؟

مختلف سبزیوں کو چاول اور ہلکے مصالحے کے ساتھ ملا کر تیار کیا جاتاہے جسے سبزی پلاو کہا جاتا ہے۔ یہ ایک مزے دار اور بنانے میں آسان کھانا ہے۔ جو لوگ سبزیاں شوق سے کھاتے ہیں، یہ کھانا ان کے لئے سب سے آسان اور ذائقے دار بھی ہے۔

اجزاء:
گوبی کٹی ہوئی 1عدد، گاجر کٹی ہوئی 3عدد، شملہ مرچ کیوبز میں کٹی ہوئی 3عدد، تیل 1کھانے کا چمچ، پیاز کٹی ہوئی 2عدد ثابت کالی مرچ 1چائے کا چمچ، زیرہ 1چائے کا چمچ، دار چینی 1-2عدد، کڑی پتہ 2-1عدد، لونگ آدھا چائے کا چمچ، بڑی الائچی۔ 4-3عدد، ثابت دھنیا 1چائے کا چمچ،بادیان کا پھول 2عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ، ٹماٹر کٹے ہوئے 2-1۔ عد د، آلو کیوبز میں کٹے ہوئے 3-2عدد مٹر آدھا کلو، پھول گوبھی1عدد، ہری مرچیں 5-4عدد، کٹی ہوئی لال مرچ 1چائے کا چمچ، پساہوا دھنیا 1چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، چکن پاوڈر، 1چائے کا چمچ، پانی آدھا لیٹر، پسی سفید مرچ 1چائے کا چمچ گرم مصالحہ 1چائے کا چمچ، چاول بھیگے ہوئے آدھا کلو گارنش کے لئے تھائی لال مرچکٹی ہوئی، تازہ دھنیا کٹا ہوا۔

ترکیب:
شملہ مرچ کو کیوبز میں کاٹ لیں اور بعد کے لیے رکھ دیں۔ اب بند گوبھی کو لمبائی میں کاٹ لیں اور بعد کے لیے رکھ دیں۔ گاجر کو گولائی میں کاٹ لیں اور بعد کے لیے رکھ دیں۔ ایک پتیلے میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر براون ہونے تک فرائی کریں۔ اب ثابت کالی مرچ، ثابت زیرہ، دار چینی، تیز پات، لونگ، بڑی الایچی، ثابت دھنیا، بادیان کے پھول، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔ کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کرکے مکس کریں۔ اب کٹے ہوئے آلو ڈال کر مکس کریں۔ اس کے بعد کٹی ہوئی گاجریں ڈالیں مکس کریں۔ اب مٹر شامل کریں اور مکس کریں اس کے بعد پھول گوبھی ڈالیں اور اچھے سے مکس کریں پھر ہری مرچیں کٹی ہوئی لال مرچ ڈالیں، پسا ہوا دھنیا، حسب ذائقہ نمک، چکن پاوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اب پانی، سفید مرچ ڈال کر مکس کریں اور ڈھکن ڈھانک کر پانچ سے دس منٹ کے لیے دم پر پکائیں۔ پھر کٹی ہوئی بند گوبھی ڈال کر ہلائیں اور گرم مصالحہ شامل کرکے مکس کریں۔ اب کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈال کر مکس کریں۔ چاول شامل کرکے مکس کریں اور تیز آنچ پر چاولوں کو پکائیں کہ تین چوتھائی فیصد پانی خشک ہوجائے اور چاول ایک چوتھائی پک جائیں۔ پھر پتیلے پر کپڑا ڈھانک کر اسے 10سے 15منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ اب مرچوں اور دھنیا کے مدد سے گارنش کریں۔
تو یہ اب آپ کی مزے دار سبزی پلاو تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں