سخت دھوپ کے دوران ایک ہفتے میں ختم ہوجانے والا پلاسٹک تیار۔

ووہان: چینی سائنسدانوں نے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے ایک ایسے پلاسٹک کی ایجاد کی ہے جو ماحول دوست پلاسٹک ہے یہ ایسا پلاسٹک ہے کہ سخت دھوپ اور آکسیجن کی موجودگی میں خود بخود ہی ایک ہفتے میں مختلف مادوں میں تبدیل ہوکر ختم ہوجاتا ہے۔
چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ پلاسٹک عام پلاسٹک سے کافی اچھا او رلچکدار ہے۔ اسے خاص طرح کے نامیاتی آرگینک پولیمرز سے تیا رکیا گیا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق یہ ایسا پلاسٹک ہے جب تک اس پر دھوپ نہیں پڑتی تب تک یہ اپنی اصلی حالت میں برقرا ر رہتا ہے مگر جیسے ہی اسے دھوپ میں رکھیں گے اور مسلسل ایک ہفتہ رکھنے سے یہ پلاسٹک ماحول میں موجود آکسیجن کے ساتھ مل کر کیمیائی عمل شروع کردیتا ہے اور تحلیل ہوکر بے ضرر مادوں میں واپس لوٹ جاتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ پلاسٹک شروع میں اسمارٹ فونز، ٹیبلٹ، ڈیسک ٹاپ، کمپیوٹر وغیرہ کے لیے استعمال ہوگا نہ کہ اس پلاسٹک کو شاپنگ بیگ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں مستقبل میں اس پلاسٹک سے شاپنگ بیک کی تیاری کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں