سعودی مصنوعی سیارے کی راکٹ پرواز ملتوی۔

سعودی عرب میں ”کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی“ نے ہفے کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ سعودی مصنوعی سیارے ”شاہین سیٹ“ کو خلا میں بھیجنے کا عمل ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس سیارے کو روسی راکٹ Soyouz2کے ذریعے آج خلا میں بھیجا جانا تھا۔ مزید کہا گیا ہے سیارہ بھیجنے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مذکورہ سیارے کو خلا بھیجنے کا مقصد زمین کی انتہائی درستی کے ساتھ تصاویر لینا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بحری جہازوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنا ہے۔
شاہین سیٹ کی خصوصیات میں 0.9میٹر تک کی درستی کے ساتھ تصویر لینا شامل ہے۔ تصویر کے ابعاد 56 56 56× 97 ×سینٹی میٹر تک ہوسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ”کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی“ نے امریکی کمپنی LINA Spaceکے ساتھ مل کر اس مصنوعی سیارے کی تیاری پر کام کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں