سوشل میڈیا قواعد برقراررکھنے پر ٹیکنالوجی کمپنیوں کا ملک چھوڑنے کا انتباہ ۔

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کو ارسال کردہ خط میں ایشیئن انٹرنیٹ کولیشن ( اے آئی سی) نے اس بات کو دہرایا کہ قواعد کی موجودہ صورتحال ٹیکنالوجی کمپینوں کے لیے پاکستان میں اپنا پلیٹ فارم بنانے اور صارفین کو کاروبار اور سروسز فراہم کرنے کو سخت مشکل بنا دے گی۔

یہ نئے قواعد برقی جرائم کی روک تھام کے قانون 2016 کے تحت ریموول اینڈ بلاکنگ آف ان لا فل آن لائن کانٹینٹ رولز 2020 کے ذریعے متعارف کروائے گئے تھے جسے اے آئی سی سمیت متعدد اسٹیک ہولڈرز نے فوری طور پر مسترد کردیا تھا۔
سوشل میڈیا قواعد کی آئندہ سماعت کو ایک ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے ایسے میں ٹیکنالوجیز کمپنیوں نے اٹارنی جنرل پاکستان سے مشاورت کا واضح نیٹ ورک، ٹائم لائن اور پلان مانگ لیا ہے۔

اس کیس کی اگلی سماعت 26 فروری کو ہوگی تاہم مشاورت کے منصوبے کی تفصیلات ابھی تک عوام یا اسٹیک ہولڈرز کو نہیں فراہم کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں