سوشل میڈیا کیوں چھوڑا بالآخر عامر خان نے وجہ بتا دی

بولی وڈ اداکار عامر خان جنہوں نے 15مارچ اپنی 56ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کو خیر باد کہنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا
کیونکہ موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے دنیا کے تما م شوبز اسٹار سوشل میڈیا پر اپنی شہرت میں مزید اضافے کیوجہ سے استعمال کرتے ہیں ایسی شخصیات کے برعکس عامر خان نے اچانک سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ کر سب کو حیران کردیا۔
عامر خان نے اپنی ٹویٹ و انسٹاگرام پوسٹ میں 15مارچ کو بتایا تھا کہ اب وہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی ذاتی اکاونٹ استعمال نہیں کریں گے عامر خان نے بتایا تھا کہ وہ میڈیا کے ذریعے یا پھر اپنے پروڈکشن ہاوس کے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے مداحوں سے معلومات کا تبادلہ کریں گے۔

مگر دو روز قبل ممبئی میں صحافی حضرات نے جب عامر خان سے سوشل میڈیا چھوڑنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے مختصر سا جواب دیتے ہوئے کہاں کہ ان کی اپنی الگ دنیا ہے۔ عامر خان نے مزید کہاں جو سبب عام لوگ سمجھ رہے ہیں، اس سبب کے باعث انہوں نے سوشل میڈیا کو خیر باد نہیں کہا بلکہ انہوں نے اس لیے سوشل میڈیا کو چھوڑا کیوں کہ ان کی اپنی ہی دنیا ہے۔
عامر خان نے مزید کہا کہ میں اپنے مداحوں سے میڈیا کے تھرو رابطے میں رہوں گا کیونکہ عامر خان کا کہنا ہے کہ مجھے میڈیا پر پورا بھروسہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں