سونف، زیرہ اور اجوائن سے تیار کردہ قہوے کے بے شمار فوائد۔

جس طرح قدرتی اور سادہ غذائیں جن کے استعمال سے ہمیشہ انسانی صحت پر مثبت فوائد مرتب ہوتے ہیں اسی طرح کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جن کا استعمال صدیوں سے مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے ساتھ بطور علاج چلا آرہا ہے۔ قدرتی جڑی بوٹیوں کا استعمال انسانی صحت کے لیے فائدے مند ہوتا ہے اس پر سائنس اور طب دونوں متفق ہیں۔
قہوہ کے لیے اجزاء درکار:
کالا زیرہ ایک چمچ، ایک چمچ سونف، اجوائن چوتھائی کھانے کا چمچ۔

بنانے کی ترکیب:
ایک برتن لیں اور اس میں پانی کو اچھی طرح سے گرم کرلیں جب پانی ابلنے لگے تو اس وقت ان تینوں اجزاء سونف اور زیرہ کسی کپ میں ڈال کر ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیں اور 12سے 15منٹس تک ڈھانپ کر رکھ دیں۔
جب یہ تیار ہوجائے تو اس قہوے کو صبح نہار پئیں اور رات سونے سے قبل استعمال کریں

اگر آپ مسلسل ایک ماہ یہ عمل کرکے دیکھیں اس کے بعد آپ اپنے آپ کو کافی ہلکا محسوس کریں گے یہ قہوہ وزن کم کرنے کے لیے بھی مفید چیز ہے۔

یاد رہے سونف کے استعمال سے آنتوں سے جڑی بیماریوں کے لیے بہترین دوا ہے سونف کے مسلسل استعمال سے تادیر بھوک نہیں لگتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں