صارفین کے لیے خوشخبری گوگل کروم نے ایک اہم مسلے کا حل نکال لیا۔

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ویب براوزر میں سے گوگل کروم بھی ایک ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں گوگل کروم کا حصہ 63.99فیصد ہے۔ گوگل کروم کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ گوگل کروم میں آئے روز جدید فیچر ز، آپشن اور اپ ڈیٹس ہیں۔ گزشتہ دنوں صارفین کی جانب سے متعدد مرتبہ اصرار کرنے پر کمپنی نے ایک اہم مسلے کو حل کردیا ہے۔ وہ مسلہ یہ ہے کہ گوگل کروم کو استعمال کرنے والے لوگ ایک ہی وقت میں مختلف ٹیب کھول لیتے ہیں۔ اگر کسی ٹیب پر مووی یا کوئی میوزک چل رہا ہوتو اس ٹیب کو تلاش کرنامشکل ہوجاتا ہے۔
گوگل کروم نے اب اس مسلے کو بھی حل کردیا ہے اور کروم کے اندر ایک نئے بٹن کا اضافہ کردیا ہے۔ جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی بھی ویڈیو کو پلے یا روکنے کا اختیار رکھیں گے۔ یہ نیا فیچر اب گوگل کروم میں میسر ہے مگر یاد رہے یہ ان ایبل نہیں ہوتا اس کے لیے آپ کو ہی کچھ ہلنا جلنا ہوگا۔
یہ نیا فیچر ابھی تک تجرباتی مراحل میں ہے ممکن ہے یہ ریلیز ہونے کے بعد مختلف طریقوں میں اپنا کام کرے گا۔ مگر آپ اس فیچر کو ابھی سے استعمال کرسکتے ہیں اس کے لیے آپ گوگل کروم کے تازہ ترین ورژن 77کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد براوزر ایڈریس پر /chrome://filagsسرچ کریں۔ اور اس کے دائیں جانب ڈراپ ڈاون باکس پرکلک کرکے اس کو ان ایبل کردیں۔
آپ کو ایڈریس بار کے برابر میں بناایک پلے بٹن نظر آجائے گا۔ جس سے آڈیو کو چلایا یا روکا جاسکتا ہے۔ اگر آپ اس کو آزمانا چاہتے ہیں تو یوٹیوب کو اوپن کریں اور کوئی بھی گانا یا کسی بھی ویڈیو کو پلے کریں جس میں پوز، ریوائینڈ اور فارورڈ کے آپشن نظر آئیں گے۔ اسی طرح آپ یوٹیوب کی ٹیب کو اوپن کیے بغیر کسی بھی ویڈیو کو پلے یا پوز کرسکیں گے بلکہ اس ویڈوی کو آٹو پلے اوپن ہونے پر دوبارہ بھی چلا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں