صرف ایک شخص کی غلطی کی وجہ سے دنیا بھر کا انٹرنیٹ کیسے متاثر ہوا۔؟

آٹھ جون کوانٹرنیٹ بریک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا کے تمام بڑ ے پلیٹ فارم بند ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چند روز قبل کلاؤڈ کمپیوٹنگ ادارے فاسٹلی نے چند روز قبل دنیا بھر میں انٹرنیٹ متاثر ہونے پر فاسٹلی کی خدمات حاصل کی تھی جس نے ایمازون، انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور تمام سوشل سائٹ سمیت تمام انٹرنیٹ کا نظام متاثر ہونے پر تحقیقات کی تھیں اور مکمل رپورٹ جاری کردی۔

اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ تمام خدشات اور پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئی جو اس دوران کی گئیں تھی جس میں لوگوں کو کہنا تھا کہ سسٹم ہیک ہوگیا ہے یا کوئی دیگر تخریب کاری کی وجہ سے ایسا ہو اہے۔ جبکہ سروس کنفیگریشن میں کی گی ایک تبدیلی کے دوران ایک کسٹمر نے سوئے ہوئے غلطی سے بگ کو جگا دی اور اسی بگ نے انٹرنیٹ کا بریک ڈاؤن کیا۔

کمپنی نے مزید کہا ہے آئندہ کبھی ایسا مسلہ نہیں ہوگا کیونکہ اس کا حل ڈھونڈ لیا ہے اور آڈٹ کررہے کہ ہیں کہ ٹیسٹنگ کے دوران بگ کی نشاندہی کیوں نہیں کی جاسکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں