طلباء کا احتجاج رنگ لے آیا حکومت نے بڑا فیصلہ کردیا۔

ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (فنی تعلیمی بورڈ) نے 15جولائی کو ہونے والے فرسٹ ایئر کے امتحانات ملتوی کردئیے آئندہ امتحانات 29جولائی کو ہوں گے ۔

لاہور (3جولائی 2021) تفصیلات کے مطابق ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (فنی تعلیمی بورڈ)نے فرسٹ ایئر کے امتحانات کا آغاز 15جولائی سے کرنا تھا تاہم 15جولائی کو ہونے والے امتحانات کی تاریخ ملتوی کرکے نئی تاریخ 29جولائی رکھ دی اب فرسٹ ایئر کے امتحانات 29جولائی سے ہوں گے۔

فنی تعلیمی بورڈ نے تمام ٹیکنیکل اداروں کو مطلع کرتے ہوئے ڈپلومہ ان ڈریس، ڈپلومہ گلڈز، ڈپلومہ ان کامرس، میٹرک ٹیک، اور میٹرک ووکیشنل کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں