عام کاسمیٹکس صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

لپ اسٹک، مسکارا اور فاونڈیشن میں مضر صحت کیمیکل موجود ہوتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتاہے ۔ یونیورسٹی آف نوٹرڈیم

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹر‘ کے مطابق میک اپ کا سامان تقریباً ہر عورت اپنے ساتھ ہی رکھتی ہے اور جب وہ گھر سے باہر کسی فنگشن کے لیے نکلتی ہے تو لپ اسٹک اور مسکار کو وقفے وقفے سے استعمال کرتی ہے یونیورسٹی آف نوٹرڈیم کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ میک اپ کی200مصنوعات جن میں لپ اسٹک، فاؤنڈیشن، مسکار ا اور آنکھوں اور بھنوروں پہ لگانے والے آئٹم میں پراینڈ پولی فلوروالکائل سبسٹینس (پی ایف اے سی) کافی تعداد میں موجود ہوتا ہے اور یہ ایک زہریلا کیمیکل ہے جو جلد کی امراض کے ساتھ کینسر جیسی موذی مرض کا باعث بن سکتا ہے۔

سائنسدانوں نے مزید کہا کہ یہ اربوں ڈالر کی صنعت ہے جس کی مصنوعات روزانہ دنیا بھر میں کروڑوں خواتین استعما ل کرتی ہیں اپنے انکشاف میں انہوں نے بتایا کہ لپ اسٹک، مسکارا اور ہونٹوں کے اطراف لگائی جانی والی آئٹم ہونٹوں میں جذب ہوکر جسم میں داخل ہوجاتی ہیں اور یہ متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں