فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے اہم بات کہہ ڈالی۔

کسی بھی سیریز کا پہلا میچ انتہائی اہم ہوتا ہے مجھے یقین ہے کہ ہم لارڈز میں کم بیک کریں گے۔ شاہین آفریدی

انگلینڈ (سپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ انتہائی اہم ہوتا ہے مجھے یقین ہے کہ ہم لارڈز میں کم بیک کریں گے اور ہمیں اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے کیونکہ لارڈز میں ہماری حالیہ پرفارمنس بہت اچھی رہی انہوں کہا کہ ورلڈ کپ میں بابر اعظم اور امام الحق نے بھی لارڈز میں اچھاسکور کیا تھاتاہم میری کیرئیر بیسٹ باؤلنگ بھی لارڈز میں ہی ہے۔ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ ہمیں بیٹنگ اور باؤلنگ میں پارٹنر شپ لگانے کی ضرورت ہے چونکہ انگلینڈ میں ہمیشہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فینز کی اسپورٹ رہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں