فری لانس رائٹنگ سے پیسہ کمائیے اچھے لکھاری گھر بیٹھے بہترین پیسہ کما سکتے ہیں ۔

ایک اچھے پورٹ فولیو کے ساتھ اگلا مرحلہ اپنے ممکنہ یا متوقع کلائنٹس کو کام دینے کی درخواست بھیجنا ہے جو آپ کی خدمات کا معاوضہ دیں گے۔ فری لانسنگ پلیٹ فارم ایک رائٹر اور کلائنٹس (کام دینے والا) کا آپس میں رابطہ کروانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم کسی خاص نیش سے مخصوص بھی ہوسکتے ہیں اور عمومی نوعیت کے فری لانس کاموں سے متعلق بھی۔ البتہ فری لانسنگ کی بیشتر و یب سائٹس پر بیشترکاموں کو موضوع اور رائٹر کی مہارت کی سطح کے اعتبار سے گروپوں میں ترتیب دے کر رکھا گیا ہے ہوتا ہے۔
آن لائن فری لانس رائٹنگ کے میدان میں کون کون سی ویب سائٹس آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔
اپ ورک (Upwork)
https://www.upwork.com/
پہلے یہ ویب سائٹ ”اوڈیسک“ (Odesk)کہلاتی تھی لیکن گزشتہ چند سالوں سے اس کا نام تبدیل کرکے ”ُُٓاپ ورک“ کردیا گیا ہے۔ اعدادوشمار ے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپ ورک ان مقبول ترین ویب سائٹس میں سے ایک ہے جہاں فری لانس رائٹر ز اپنے ہنر سے مسلسل اور اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔ یہ ایک آن لائن بازار ہے جہاں فری لانس رائٹرز، کونٹینٹ مارکیٹنگ کے ماہرین اور گرافک ڈیزائنروں کے لیے بہت سارا کام موجود ہے مختلف کلائنٹس اپنے کام یہاں رکھتے ہیں جو وہ فری لانسرز سے کروانا چاہتے ہیں فری لانس رائٹرز اپنے اپنے حساب سے ان کاموں کی بولی لگاتے ہیں۔یہ کام جنہیں فری لانسنگ کی دنیا میں ”پروجیکٹس“ کہا جاتا ہے فوری نوعیت کے بھی ہوسکتے ہیں اور طویل مدتی بھی تجربہ کار افراد کے لیے اپ ورک زیادہ مفید رہتی ہے کیونکہ یہاں کئے گئے کام کی معلومات بھی موجود ہوتی ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے کلائنٹس عام طور پر اسی فری لانسر سے بات کرتے ہیں جس کی ساکھ یہاں پر اچھی ہو۔
تاہم اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ اگر آپ نئے اورنا تجرہ کار ہیں تو اس ویب سائٹ کا رخ ہی نہ کریں۔ شروع میں آپ کو چھوٹا اور کم معاوضے والا کام ملے گا۔پوری محنت اور دیانتداری سے وہ کام کیجیے،رفتہ رفتہ اپنی ساکھ بنائیے یوں کچھ عرصہ بعد آپ کا شمار بھی اپ ورک کے تجربہ کار اور ماہر فری لانسرز میں ہونے لگے گا۔
آئی رائٹر (iWriter)
https://www.iwriter.com/
فری لانس رائٹرز کو بہترین معاوضہ دینے والی ویب سائٹس میں سے ایک نام ”آئی رائٹر“ کا بھی ہے تاہم یہ اپ ورک جتنی مقبول نہیں۔ یہ استعمال میں بھی بہت آسان ہے یہاں سے بھی آپ کو کلائنٹس مل سکتے ہیں۔ آئی رائٹر کا حصہ بننے کے لیے آپ کو ایک سادہ فارم بھرنا ہوگا اور پھر 250الفاظ پر مشتمل، دو عدد تحریری نمونے بھی جمع کروانے ہوں گے۔
اپ ورک کی طرح یہاں بھی شروع میں آپ کو تحریروں کا معاوضہ خاصا کم ملے گا یعنی ایسے کلائٹس ملیں گے جو کم معاوضہ پر کام کروانا چاہیں گے، البتہ معاوضے کی پروا کئے بغیر آپ اپنا کام خوب سے خو ب تر انداز میں کرتے چلے جائیں جس کے بعد آپ کو بہتر معاوضہ دینے والے کلائنٹس ملنے لگیں گے اور آپ کی آمدنی میں بھی اضافہ ہونے لگے گا۔
فلیکس جابز (FlexJobs)
https://www.flexjobs.com/
یہ بھی ایک اچھا پلیٹ فارم ہے جو پیشہ ور لکھاریوں یعنی پروفیشنل رائٹرز میں بہت مقبول ہے۔یہاں سے آپ کو روایتی اور جدید، دونوں انداز کا کام ملتا ہے لیکن خاص بات یہ ہے کہ اس ویب سائٹس پر کام دینے والے تمام کلائنٹس تصدیق شدہ ہوتے ہیں۔ یہی اس پلیٹ فارم کا سب سے مضبو ط پہلو بھی ہے کیونکہ یہ صرف رائٹرز ہی کا نہیں بلکہ کام دینے والوں کا انتخاب بھی بہت احتیاط سے اور چھان پھٹک کے بعد ہی کرتے ہیں۔البتہ اگر آپ نئے ہیں تو مناسب ہوگا کہ پہلے بتائی گئی دونوں ویب سائٹس کے ذریعے اپنی مہارت میں اضافہ کرلیجئے اس کے بعد فلیکس جابز پر خود رجسٹر کروائیے گا۔
بلاگنگ پر (Blogging Pro)
https://www.bloggingpro.com/jobs/
جیسا کہ اس ویب سائٹ کے نام ہی سے ظاہر ہے یہاں آپ کو صرف بلاگنگ ہی سے متعلق فری لانسنگ کا کام ملے گا و مختلف قسم کے کاروباری اداروں یا افراد کی طرف سے ہوگا۔ اگر اس پلیٹ فارم پر کام کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کے لئے ماہر اور پیشہ ور بلاگر ہونا لازمی ہے۔البتہ فلیکس جابز کے برعکس،یہاں کلائنٹس تصدی شدہ نہیں ہوتے بلکہ صحیح کلائنٹس مواقع اور صحیح معاوضہ تلاش کرنا آپ کی ذمہ داری ہوتی ہے بلاگ رائٹنگ کے علاوہ یہاں آپ کو بلاگ ایڈیٹنگ کا فری لانس کام بھی مل سکتا ہے۔
گرو (Guru)
https://www.guru.com/
اسے بھی فری لانس رائٹرز کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم قرار دیا جاسکتا ہے جہاں نئے اور تجربہ کار، دونوں طرح کے فری لانس رائٹرز اپنے لیے کام ڈھونڈ سکتے ہیں۔ یہاں بھی رجسٹریشن کا طریقہ بہت سادہ اور آسان ہے۔ البتہ یہاں آپ کو اپنی پروفائل میں اس کام کے نمونے رکھنے ہوں گے جو آپ ماضی میں کرچکے ہیں۔ اس سے آپ کے ممکنہ کلائنٹس براہ راست آپ کے پورٹ فولیو تک رسائی حاصل ہوگی اور وہ آپ سے رابطہ کرسکیں گے۔ ”گرو“ کی ویب سائٹ پر کوئی فری لانس رائٹر اگر چاہے تو اپنا معیاری معاوضہ بھی لکھ سکتا ہے جس سے کام ملنے کا عمل اور بھی تیز رفتاری اور تیز بہدف بن سکتا ہے۔ فری لانس رائٹرز یہاں آپشنز میں سے اپنے تجربے اور مہارت کے شعبے کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔ جب بھی کوئی ممکنہ کلائنٹس اس ویب سائٹ کو فری لانس رائٹرز کے لیے سرچ کرے گا، ان ہی معلومات کی بنیاد پر آپ کا نام بھی اس کے سامنے ظاہر ہوسکتا ہے۔
فری لانسر ڈاٹ کام۔
https://www.freelancer.com/
اس ویب سائٹ کواگر فری لانسرز کا سب سے بڑا مرکز کہا جائے تو غلط بھی نہ ہوگا۔ پروگرامنگ سے لے کر بزنس ڈیویلپمنٹ تک اور گرافک ڈیزائننگ سے لے کر رائٹنگ تک ہزاروں شعبوں میں یہاں پر کا دستیاب ہے اس کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد ڈھائی کروڑ (25ملین) سے بھی زیادہ ہوچکی ہے جو یہاں پر 12ملین سے زیادہ فری لانس پروجیکٹس مکمل کرچکے ہیں۔ اگرچہ اپ ورک کے بعد یہ فری لانسنگ کے حوالے سے دوسری بڑی ویب سائٹ ہے لیکن اس کی اہمت اپنی جگہ ہے۔
یہاں رجسٹرڈ ہونے کے بعد ایک فری لانس رائٹر کو بھی (دوسرے فری لانسرز کی طرح) اپنے متعلقہ شعبے میں دستیاب کاموں کی فہرست تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔یہاں بھی آپ کو کسی پروجیکٹ کی ”بولی“ لگانی پڑتی ہے اور کامیاب بولی کے بعد کام آپ کو مل جاتا ہے۔
پیپل پر آور (People- per-Hour
https://www.peopleperhour.com/
یہ بھی بہت اچھا اور استعمال میں آسان فری لانسنگ پلیٹ فارم ہے جو فیور سے ملتا جلتا ہے۔ فری لانس رائٹرز یہاں سائن اپ ہونے کے بعد اپنی پروفائل بناتے ہیں جس میں وہ ممکنہ کلائنٹس کے لیے فری لانس رائٹنگ سے متعلق اپنی خدمات کا اجمالی خاکہ یعنی آوٹ لائن بھی دیتے ہیں ممکنہ کلائنٹس سے رابطے اور کام کے لیے”پیپل پر آور“ ایک آسان پلیٹ فارم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں