فری لانس ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹس کے لیے پانچ بہترین ویب سائٹس جہاں اچھی خاصی ارننگ ہے ۔

ویسے تو ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹس کے لیے فری لانس کام حاصل کرنے کی سینکڑوں نہیں تو درجنوں ویب سائٹس ضرور ہیں، لیکن ان میں سے بہترین کا انتخاب ایک وقت طلب کام ہے آپ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے پوری احتیاط سے وہ پانچ ویب سائٹس (جاب پلیٹ فارمز) منتخب کی ہیں جہاں ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹس اپنی خدمات پیش کرکے مناسب معاوضے پر کام بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ لیکن ایک بات یاد رکھیے گا مہارت کی بنیاد پر آپ کو کام ملنا شروع ہوسکتا ہے، لیکن آپ اپنے کلائنٹس کو جتنا زیادہ مطمعن کریں گے، مسلسل کام ملنے اور بہتر معاوضے پرکام ملنے کا انحصار اسی پر ہوگا۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے آپ کو راستہ دکھا دیا ہے۔ اب اس پر چلنا ہے یا نہیں،اور اگر چلنا ہے تو کس طرح سے، یہ فیصلہ آپ کو خود کرنا ہوگا۔

1۔ فیور (Fiverr)
https://www.fiverr.com/
یہ نئے لوگوں کے لیے کام شروع کرنے کی ایک بہترین جگہ ہے۔ اگرچہ یہاں آپ کو بہت سے چھوٹے کاروباری اداروں کی طرف سے کم معاوضے والے مارکیٹنگ پروجیکٹس بھی بہت ملیں گے لیکن کم معاوضے سے ابتداء کرکے اپنے تجربے میں اضافہ کرتے ہوئے آپ قدم بہ قدم ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھ سکیں گے۔ یہاں آپ کو ای میل مارکیٹنگ، انسٹا گرام مارکیٹنگ کمپنیز کی تیاری اور اسی نوعیت کے دوسرے چھوٹے چھوٹے ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے متعلق کام ملیں گے، ایک اچھا پورٹ فولیو بنانے اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مختلف پہلووں کا بتدریج تجربہ حاصل کرنے کے لیے یہ پلیٹ فارم موزوں ترین ہے۔

2۔ کونٹینٹلی (Contently)
https://www.contently.com/
ڈیجیٹل مارکیٹئیرز کے لیے ایک زبردست پلیٹ فارم۔ یہاں ممبر شپ حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنا پورٹ فولیو جمع کروانا ہوگا، جس کی توثیق کے بعد ہی آپ کو یہاں بطور ممبر قبول کیا جائے گا یہ جاب بورڈ اپنی مہارتوں کی تشہیر کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے کیونکہ ”کونٹینٹلی“ کے کلائنٹس میں میرئیٹ، آئی بی ایم، وال مارٹ اور گوگل جیسے بڑے عالمی نام شامل ہیں۔صاف ظاہر ہے کہ یہ پلیٹ فارم تجربہ کار ڈیجیٹل مارکیٹئیر ہی کے لیے موزوں ہے،لہذا آپ یہاں اپنی پروفائل میں نہ صرف یہ بتائیے کہ ماضی میں آپ کیا کچھ کرچکے ہیں، بلکہ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی واضح کیجئے کہ فلاں کام میں آپ کی ریٹنگ کیا رہی اور وہ آپ نے کتنے وقت میں مکمل کیا وغیرہ۔ اس سے ممکنہ کلائنٹس آپ کے بارے میں بہتر طور پر جان سکیں گے اور ہوسکتا ہے کہ آئندہ آپ کو کام دینے پر آمادہ بھی ہوجائیں۔

3۔ کلئیر وائس (Clearvoice)
https://www.clearvoice.com/
یہاں بھی کونٹینٹلی کی طرح آپ کو پہلے اپنا پورٹ فولیو جمع کروانا پڑے گا، جس کی توثیق کے بعد ہی آپ کو یہان کی ممبر شپ مل سکے گی جسے یہ اپنا ”ٹیلنٹ پو ل“ کہتے ہیں۔ فیور کے برعکس، جہاں ہر قسم کے نئے اور پرانے ڈیجیٹل مارکیٹئیر ز کو ممبر شپ دی جاتی ہے، کلئیر وائس میں انتخاب کی کسوٹی بہت سخت ہے اور یہاں صرف وہی لوگ رجسٹرڈ ہوپاتے ہیں جو نہ صرف اس میدان میں پیشہ وارانہ مہارت رکھتے ہوں، بلکہ ایک ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ کے حامل بھی ہوں۔ مطلب یہ کہ کلئیر وائس پر رجسٹریشن بہت مشکل ضرور ہے، لیکن اگر آپ ایک بار یہاں ممبر بن گئے تو پھر آپ کا واسطہ ایسے کلائنٹس سے ہوگا جو دل کھول کر معاوضہ دیتے ہیں لیکن بدلے میں بہترین سے کم پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔ باقی آپ خود سمجھدار ہیں۔

4۔ ٹارچ لائٹ (Torchlite)
https://www.torchlite.com/
یہ پلیٹ فارم خاص طور پر صرف ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے متعلق کاموں کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔ مطلب یہ کہ فیور اس جیسی دوسری جاب سائٹس کے برخلاف، جہاں فری لانسرز کے لیے ہر طرح کا کام دستیاب ہوتا ہے، ٹارچ لائٹ پرڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ماہرین اور اچھے کلائنٹس میں رابطے کا ذریعہ ہے۔ لہذا یہاں کام کرنے کی صورت میں آپ کو اطمینان ہوتا ہے کہ جن تکنیکوں اور کاموں میں مہارت آپ کے پاس ہے، ان ہی کی تلاش میں آپ کا کلائنٹس بھی ہے۔ غالباً اس پلیٹ فارم کی سب سے اچھی خاصیت یہ ہے کہ یہاں آپ کلائنٹس سے براہ راست رابطہ کرنے کے لیے آزاد ہوتے ہیں۔ جب آپ اور آپ کے کلائنٹس میں براہ راست رابطہ ہوتا ہے تو کام کو بہتر طور پر سمجھنے اور کلائنٹس کے تقاضوں کے مطابق انجام دینے میں سہولت رہتی ہے ۔

5۔ اپ ورک (Upwork)
https://www.upwork.com/
نئے ڈیجیٹل مارکیٹئیر کے لیے ایک زبردست پلیٹ فارم جہاں فیور کی طرح چھوٹے اور کم بجٹ والے کاروباری اداروں کی جانب سے زیادہ کام رکھا جاتا ہے۔ چھوٹے چھوٹے اور کم معاوضے والے کاموں سے ابتداء کیجیے اپنے تجربے اور پورٹ فولیو میں اضافہ کیجئے اور پھر رفتہ رفتہ ایک تجربہ کار ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ بن جائیے جس کا معاوضہ بھی زیادہ ہوگا۔ یہاں بھی ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے متعلق کاموں میں ای میل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے کام آپ کو ملیں گے، رجسٹریشن بھی آسان اور مفت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں