فیس بک اسمارٹ واچ کب پیش کی جائے گی۔؟

فیس بک اگلے سال اپنی اسمارٹ واچ منظرِ عام پر لاسکتی ہے اس واچ میں دو کیمرے نصب ہوں گے اور اس کی قیمت 400ڈالر سے زاہد ہوسکتی ہے۔

سان فرانسسکو: (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فیس بک کی اسمارٹ واچ اگلے سال فروخت کرنے کے لیے پیش کردی جائے گی فیس بک نے ابھی تک اس کاباقاعدہ اعلان تو نہیں کیا تاہم ٹیکنالوجی کی ماہرین اور ویب سائٹس نے فیس بک اسمارٹ واچ کی اگلے سال فروخت کی بریکنگ دی ہے۔

دی ورج ویب سائٹ کے مطابق اس اسمارٹ واچ میں دو کیمرے نصب ہوں گے جن سے صارفین ویڈیوز اور تصاویر بنا سکیں گے اس واچ کا فرنٹ کیمرہ 1080پکسل رزلٹ کی ویڈیو کالنگ کے لیے مختص ہوگا گھڑی کو خانے سے الگ کرنے کے بعد پیچھے والا کیمرہ فرنٹ سے ویڈیو ز یا تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوگا۔

اس اسمارٹ واچ کا فریم دھاتی ہے جس پر واچ کو فٹ کیا جاسکتا ہے اور اتارا بھی جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے فیس بک کی اسمارٹ واچ الیکٹرو مایو گرافی،یا ای ایم جی نظام سے بھرپور ہوگی جس سے ہاتھوں کے عضلات پر برقی سگنل کو پڑھا جاسکتا ہے یعنی یہ گھڑی صرف ٹائم ہی نہیں بتائے گی بلکہ بیشمار سہولیات دے گی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گھڑی کی قیمت 400ڈالر سے زاہد ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں