فیس بک نے 2022 میں سمارٹ فونز کو ختم کرنے کا دعویٰ کردیا

اپریل 2022 کے مہینے کو یاد رکھ لیں کیونکہ اس وقت اسمارٹ فونز ختم ہوجائیں گے۔

یہ دعویٰ فیس بک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال کے اندر اے آر ٹیکنالوجی پر مبنی گلاسز اسمارٹ فونز کی جگہ لے لیں گے اور روزمرہ کی کمپیوٹنگ ڈیوائس بن جائیں گے۔

فیس بک کی کمپنی اوکیولس ریسرچ کے چیف سائنسدان مائیکل ابریش نے یہ دعویٰ کیا جن کے زیرتحت ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹس اور اگومینٹڈ رئیلٹی گلاسز پر کام ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کی ٹیکنالوجی سے لیس یہ چشمے آج کل کے عام چشموں جیسے ہوں گے جن کا وزن کم ہوگا مگر وہ پہننے والے کی یاداشت کو بڑھانے، غیر ملکی زبانوں کا فوری ترجمہ۔

ارگرد ہونے والی بات چیت یا آوازوں کو کانوں میں جانے سے روکنے کے ساتھ ساتھ ایک نظر میں بچے کے جسمانی درجہ حرارت کے بارے میں بھی بتائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں