فیس بک یوزر کے لیے خوشخبری فیس بک سے اب لوگ کتنا پیسہ کما سکیں گے۔؟

فیس بک نے اپنے انفرادی صارفین کو اپنی آمدنی کا حصہ دار بنانے کے لیے نیا ذریعہ فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
فیس بک کی خواہش ہے کہ صارفین یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرح اضافی آمدنی حاصل کرسکیں جس کے لیے کچھ کرنے کی بجائے صرف ٹک ٹاک جیسی مختصر سی ویڈیوز کو بنا کر پوسٹ کرنا ہوگا۔
دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ویب سائٹ میں نئے اشتہارات پروگرام کو متعارف کرایا جارہا ہے فیس بک کے مطابق صرف ایک منٹ کی ویڈیوز اور لائیو اسٹریم ایونٹس کے ساتھ ساتھ اشتہارات کے ذریعے آمدنی کاحصول ممکن ہوگا۔
فیس بک کے ایپ مونیٹائزیشن کے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے مختصر اور لائیو ویڈیوز سے پیسے کمانے کا ذریعہ فراہم کرنے پر بڑا تیزی سے کام جاری ہے۔
فیس بک کے اشتہاری مہم میں ہر ایک ہزار ویوز پر 8.75ڈالرز ادا کیے جاتے ہیں مگر کچھ کرکرئییرز سائٹ سے لاکھوں ڈالرز کماتے ہیں تو کچھ ایسے بھی ہیں جن کے ویوز تو لاکھوں میں ہوتے ہیں مگر آمدنی کچھ بھی نہیں۔
اس سے قبل فیس بک کے مونیٹائزیشن پروگرام کے لیے کم از کم 3منٹ طویل ویڈیو کی ضرورت ہوتی تھی اور انوائیٹ اونلی لائیو ان اسٹریم اشتہارات کی اجازت تھی۔
مگر نئی اپ ڈیٹ کے بعد زیادہ صارفین فیس بک پر اپنی ویڈیو زسے کما سکیں گے۔
اس پروگرام کے لیے خود کو اہل ثابت کرنے کے لیے فیس بک صارف کے یج پر کم از کم 10ہزار فالوورز اور مجموعی طور پر 6لاکھ منٹ ویڈیو ویوز گزشتہ 2ماہ میں ہونا ضروری ہوں گے، اس کے علاوہ 5لائیو ویڈیو یا اپ لوڈ کی جانے والی اسٹریمز بھی شرائط کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں