مائیکروسافٹ نے 6سال بعد نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11متعارف کرادیا۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے پچھلے کئی ماہ سے نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11کا مسلسل عندیہ دیا جارہاتھا تاہم اب کمپنی نے باضابطہ طور پر اسے پیش کردیا ہے۔ اس نئے آپریٹنگ سسٹم کی زیادہ تر توجہ ونڈوز یوزر انٹرفیس کو سادہ بنانے، نئے ونڈوز اسٹور کی کارکردگی اور ملٹی ٹاسکنگ کو مزید بہتر بنانے پرمرکوز کیا گیا ہے۔

ونڈوز 11میں ایک نیا سٹارٹ بٹن اور اس کے ساتھ اپ ڈیٹڈ اسٹارٹ بٹن دیا گیا ہے جیسے لوگ دونوں ہی ٹاسک بار کے درمیان میں دیکھ سکیں گے۔اس کا استعمال انٹر فیس ونڈوز 10ایکس سے ملتا جلتا ہے جس کو پہلے ڈوئل اسکرین ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جانا تھا تاہم اسے بعد میں منسوخ کردیا گیا۔

جو کام انٹرفیس میں ہونا تھا وہ سارا اب ونڈوز 11میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اس نئے اسٹارٹ مینیو میں لائیو ٹائلز کو نکال دیا گیا ہے جسے سب سے پہلے ونڈوز 8میں متعارف کرایا گیا تھا، اس کے متبادل زیادہ تر روایتی لانچر کو ترجیح دی گئی ہے جو کروم او ایس یا اینڈرائیڈ میں موجود ہے ۔

ایپس، ریسنٹ ڈاکومنٹس اور ایک الگ سرچ انٹرفیس آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ اس میں راونڈڈ کارنرز بھی موجود ہیں جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ونڈوز 11کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں اپ ڈیٹڈ ڈارک اور لائٹ موڈز موجود ہیں جو موجودہ ونڈوز کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر اور زبردست ہے۔

ویڈوز گیارہ کی اگلی سب سے بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں اسنیپ گروپ لے آوٹس موجود ہیں جس میں وہ تمام ایپس ہیں جو آپ اسٹور کرتے ہیں۔ ونڈوز 11کا یہ نیا آپریٹنگ سسٹم متعدد مانیٹرزپر کام کرنے کو سپورٹ کرے گا اور اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ ایپس ہمیشہ درست اسکرین پر اوپن ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں