مرد کی سرپرستی کا قانون ختم کردوایچ آر ڈبلیو نے قطر کو خبردار کردیا۔

ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے قطرپر زور دیا ہے کہ وہ مرد کی سرپرستی کے قانون کو ختم کریں جو خواتین کو بنیادی حقوق جیسے شادی، سفر اور تولیدی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کے حوالے سے آزادانہ فیصلے کرنے سے روکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں مقیم ایچ آر ڈبلیوکا کہنا ہے تھا کہ تعلیم اور معاشرے تحفظ سمیت خواتین کے حقوق کے لئے اقدامات میں پہل کرنے کے بعد قطر اب خلیجی ہمسایہ ممالک سے پیچھے رہ گیا ہے کیونکہ سعودی عرب نے 2019ء میں بالغ خواتین کو بغیر کسی سرپرستی کے سفر کرنے کی اجازت دی تھی۔

ایچ آر ڈبلیو کی جانب سے انٹرویو کی گئی 50خواتین میں سے ایک نے ملک میں خواتین کی زندگی کو مستقل طور پر قرنطینہ میں ہونے کے مترادف قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں