پہلی مرتبہ ناسا کے کنٹرول روم سے براہِ راست

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے پرسیورینس روور روبوٹ جو کسی دوسرے سیارے پر بھیجی جانے والی جدید ترین فلکیاتی و حیاتیاتی لیب ہے نے، کامیابی سے نظام شمسی کے چوتھے سیارے مریخ پہنچ گیا۔

ناسا کا یہ پرسیورینس روور روبوٹ سرخ سیارے (مریخ) پر مائیکربیل (microbial) زندگی کے آثار کی تلاش میں محفوظ طریقے سے ایک وسیع گڑھے میں پہنچا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کے قریب ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری (جے پی ایل) نے روور کے مریخ پہنچنے کے بعد ریڈیو سگنل ملنے پر تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔
ناسا کا یہ روبوٹ جیزیرو نامی ایک گہرے گڑھے میں اترا، 6 پہیوں والا یہ روور اس مقام پر پہنچنے کے بعد مزید 2 کلومیٹر کی مسافت کے بعد رکا، جس کے متعلق خیال ہے کہ وہاں اربوں سال پہلے بہنے والے دریا، جھیل کہ باقیات موجود ہیں اور اسے مریخ پر جیو-حیاتیاتی تحقیق کے لیے بہترین مقام سمجھا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں